اسکینڈلز

کون طلحٰہ؟ انڈیا کے یوٹیوب پر طلحٰہ انجم کیوں ٹرینڈ کرنے لگے

نیزی اور طلحٰہ انجم کی لفظی جنگ

طوبیٰ خضر حیات

کون طلحٰہ؟ انڈیا کے یوٹیوب پر طلحٰہ انجم کیوں ٹرینڈ کرنے لگے

نیزی اور طلحٰہ انجم کی لفظی جنگ

نیزی اور طلحٰہ انجم کی لفظی جنگ
نیزی اور طلحٰہ انجم کی لفظی جنگ

بھارت میں اس وقت طلحٰہ انجم کافی زور و شور سے ٹرینڈ کررہے ہیں۔ بھارتی صارفین اپنے پسندیدہ ریپر مسٹر انجم کی کمال ریپنگ کے گرویدہ تو تھے ہی لیکن اس بار طلحٰہ انجم کے ٹرینڈ کرنے کی وجہ خاصی دلچسپ ہے۔ 

ہندوستانی ریپر ‘نیزی‘ اپنے کم بیک کے حوالے سے ایک پوڈ کاسٹ میں موجود تھے سب چیزیں سیکیوئنس میں جارہی تھیں پھر اچانک نیزی سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کی اگلی کلابریشن میں ‘طلحہ انجم‘ ہوں گے؟۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے انڈین ریپر نیزی نے میزبان سے پوچھا ‘کون طلحہ؟‘

پورے پوڈکاسٹ سے چند سیکنڈز کا یہ کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا اس کلپ کو طلحٰہ انجم کے صرف پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی مداح  بھی شیئر کرتے ہوئے ریپر نیزی کو بتارہے ہیں کہ ‘کون طلحہ‘۔

طلحٰہ انجم کا جوابی ڈس سانگ

سوشل میڈیا پر صارفین کے تجسس آمیز کمنٹس اور پوسٹ کے بعد اچانک طلحٰہ انجم کی جانب سے بھارتی ریپر نیزی کے سوال کون طلحٰہ کے جواب میں یوٹیوب پر ایک سفاک ڈس ٹریک ریلیز کردیا گیا۔

ڈس ریپنگ سانگ کا عنوان ہے 'کون طلحہ' یہ ٹریک طلحہ انجم کا تعارف ہے اور تعارف بھی ایسا کہ پھر کبھی کسی کو یہ پوچھنے کی ہمت نہیں ہوگی کہ کون ہے طلحٰہ؟۔

موسیقار عمیر کا تیار کردہ 4.5 منٹ طویل ڈس سانگ نرسری کی رائمنگ والے میوزک کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور پھر لوپ میں چلتے ہوئے طلحٰہ انجم کے روائتی جارحانہ انداز میں آگے بڑھتے ہوئے ٹرولنگ میں تبدیل ہوتا ہے۔

انجم نیزی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘وہ پوچھتا ہے ‘کون طلحہ؟‘ اور پھر منور فاروقی،کرشنا اور ڈیوائن جیسے ہندوستانی ریپرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان سب سے پوچھ کہ کون طلحٰہ؟

نیزی کی جانب سے طلحٰہ انجم کو پہچاننے سے انکار کرنے پر پاکستان سے زیادہ بھارتی پرستار حیران تھے کہ نیزی کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ انجم کو نہیں جانتے۔

بھارتی مداحوں کا نیزی کو جواب

انٹرویو  کے بعد بھارتی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ریپر نیزی  کو یاد دلانے جانے کا سلسلہ شروع ہوا کہ کون ہیں طلحٰہ۔

واضح رہے یوٹیوب پر ریلیز ہونے والا ساؤنڈ ٹریک کون طلحٰہ دیکھتے ہی دیکھتے ملین ویوز کراس کرچکا ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گانا بھارت کے یوٹیوب ٹرینڈز میں ٹاپ 10 پر ٹرینڈ کررہا ہے ۔

گانے کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی صارفین طلحٰہ انجم کو بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آپ فکر نہیں کریں  ‘سارا بھارت جانتا ہے کہ کون ہے طلحٗہ‘۔

تازہ ترین