کھیل

بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، شعیب اختر

بابر کو کپتان بنانے والا آئن اسٹائن کون تھا؟

Web Desk

بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، شعیب اختر

بابر کو کپتان بنانے والا آئن اسٹائن کون تھا؟

بابر کو کپتان بنانے والا آئن اسٹائن کون تھا، فوٹو بشکریہ گوگل
بابر کو کپتان بنانے والا آئن اسٹائن کون تھا، فوٹو بشکریہ گوگل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

شعیب اختر کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن اسٹائن کون تھا؟ اور میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے؟

شعیب اختر نے کہا کہ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کپتانی جاتی ہے تو بابر اعظم کو نمپر چار پر بیٹنگ کرنا پڑے گی اور میچ فنش کرنے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بابر اعظم اگر کپتانی نہیں کرتے تو میرے حساب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ان کی جگہ بھی نہیں بنتی۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ وکٹ پر وہ جتنا ٹائم لیتے ہیں یا جو ان کا اسٹرائیک ریٹ ہے اس حساب سے وہ اس فارمیٹ کیلئے موزوں نہیں کیونکہ وہ چھکا مارنے والے پلیئر نہیں ہیں بہت محتاط کرکٹ کھیلتے ہیں۔

تازہ ترین