فلم / ٹی وی

فلم مہاراج ایک طویل اور مشکل سفر تھا، جنید خان

عامر خان کے صاحبزادے نے فلم کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کردیا

Web Desk

فلم مہاراج ایک طویل اور مشکل سفر تھا، جنید خان

عامر خان کے صاحبزادے نے فلم کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کردیا

جنید خان نے فلم کو پسند کرنے پر مداحوں کو شکریہ ادا کردیا
جنید خان نے فلم کو پسند کرنے پر مداحوں کو شکریہ ادا کردیا

بالی کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بڑے صاحبزادے جنید خان نے فلم ‘مہاراج‘کے ذریعے فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرلیا۔

 نیٹ فلکس اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم  ‘مہاراج‘ شدید تنازع کا شکار بننے  کے بعد 22 جون کو ریلیز کردی گئی۔

اداکار جنید خان کی فلم ‘مہاراج‘ کو ان کے والد عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا‘ کی طرح کافی زیادہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑا مگر او ٹی ٹی پلیٹ فارم ‘نیٹ فلکس‘  پر ریلیز کے بعد فلم میں اداکار جنید خان کی اداکاری نے کافی دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں اداکار ‘جنید خان‘ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ‘فلم کی ریلیز کے بعد ملنے والے تمام  تجزیوں اور اپنائیت سے بہت خوش ہوں جو مجھے سوشل میڈیا کے ذریعے پرستاروں سے مل رہے ہیں‘ـ

جنید خان کا کہنا تھاکہ ‘میں اس وقت کیا محسوس کر رہا ہوں اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ فلم  مہاراج  اور اس کی ریلیز میرے لیے ایک طویل اور مشکل سفر رہا ہے لیکن  فلم کی ریلیز کے بعد ملنے والے ردِعمل کے بعد اب لگتا ہےکہ سب کچھ ٹھیک ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا ’فلم مہاراج کو بہت پیار، احترام اور جذبے کے ساتھ بنایا گیا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین کو  فلم اور میری پرفارمنس نے کافی خوش کیا ہے‘۔

واضح رہےفلم ‘مہاراج’ 14 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ہندو انتہا پسند گروہ کی درخواست پر فلم کو ریلیز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

 بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نےجنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز پر عارضی حکمِ امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ فلم دیکھنے کے بعد اس میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی جس سے درخواست گزاروں یا کسی بھی فرقے کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔

تازہ ترین