انفوٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے کی خبروں پر سُسر کا ردِعمل

یہ شادی سول میرج ہوگی

Web Desk

سوناکشی سنہا کے اسلام قبول کرنے کی خبروں پر سُسر کا ردِعمل

یہ شادی سول میرج ہوگی

یہ شادی سول میرج ہوگی
یہ شادی سول میرج ہوگی

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی خبروں پر بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے والد و سوناکشی کے سسر کا ردعمل سامنے آگیا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبر یوں تو  ایک اسکینڈل بن کر سامنے آئی جس میں خاندانی تنازعات اور مذہب کے نام پر کئی خبریں بنیں۔

اب جب کہ چند گھنٹوں بعد اداکارہ سوناکشی اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کیساتھ شادی کرکے نئے باب کا آغاز کرنے جارہی ہیں وہیں اس شادی سے قبل اداکارہ کے مذہب کی تبدیلی سے متعلق بھی افواہیں سرگرم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ سوناکشی سنہا مسلمان دوست سے شادی کے بعد خود بھی اسلام قبول کرلیں گی تاہم اس بات میں کتنی سچائی ہے اس پر اداکارہ کے ہونے والے سسر نے خاموشی توڑ دی۔

دولہا ظہیر اقبال کے والد اقبال رتنسی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ23  جون 2024 بروز اتوار کو منعقدہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی یہ شادی کی تقریب سول میرج ہوگی’۔

انہوں نے بتایا کہ سوناکشی سنہا اپنے مذہب کو تبدیل نہیں کر رہیں ہیں بلکہ ان کے دلوں کا اتحاد ہے اور اس شادی میں  مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے’۔

ظہیر اقبال کے والد کا مزید کہنا تھا کہ،’اس شادی میں نہ ہی کوئی ہندو رسومات ہونگی اور نہ ہی مسلم رسم بلکہ یہ شادی سول میرج ہوگی،میں انسانیت پر یقین رکھتا ہوں۔ ہندو بھگوان کو اور مسلمان اللہ کو مانتے ہیں لیکن دن کے اختتام پر ہم سب انسان ہیں میری نیک تمنائیں  ظہیر اور سوناکشی کے ساتھ ہیں’۔

واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی شادی سے متعلق یہ خبروں بھی زیر گردش رہیں کہ سوناکشی  کے والد شتروگھن سنہا اس  شادی سے خوش نہیں ہیں۔

بعدازاں اداکارہ کے والد نے ان تمام قیاس آرائیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ،’میں کیوں اس کی شادی میں شرکت نہیں کروں گا؟ میں لازمی اس کی شادی میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور وہ لوگ جو اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں وہ لوگ اس خوشی سے جل رہے ہیں اور یہی ایک وجہ ہے ان کی ایسی باتیں پھیلانے پر  میں ان سب کو اپنے سگنیچر ڈائیلاگ سے متنبہ کروں گا کہ 'خاموش' ، آپکا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، اپنی فکر کریں'۔

تازہ ترین