اسکینڈلز

سلمان خان فائرنگ کیس، گینگسٹر اور شوٹر کی آڈیو برآمد

بشنوئی مرڈر کیس سلمان خان کی جان کو خطرہ برقرار

Web Desk

سلمان خان فائرنگ کیس، گینگسٹر اور شوٹر کی آڈیو برآمد

بشنوئی مرڈر کیس سلمان خان کی جان کو خطرہ برقرار

بشنوئی مرڈر کیس سلمان خان کی جان کو خطرہ برقرار
بشنوئی مرڈر کیس سلمان خان کی جان کو خطرہ برقرار

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت پولیس کو گینگسٹر کی جانب سے  شوٹر کوبھیجی جانے والی کال کی آڈیو موصول ہوگئی۔

ممبئی پولیس کی جانب سے برآمد کی جانے والی آڈیو فائل سے پتہ چلتا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ‘انمول بشنوئی‘ سلمان خان کے گھر کے باہر کی جانے والی فائرنگ کے شوٹر سے مسلسل رابطے میں تھا۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی نے فرانزک تجزیہ کے بعد سلمان خان کیس میں حاصل ہونے والے  اس اہم ثبوت کی صداقت کی تصدیق کردی۔

ممبئی پولیس کی جانب سے سلمان خان اور ان کے اہلِ خانہ کو مسلسل  اطمینان دلایا جارہا ہے کہ کرائم برانچ جلد ہی لارنس بشنوئی گروپ کو اپنی تحویل میں لیکر یہ معاملہ ختم کردے گی۔

سلمان خان فائرنگ کیس کا بیک گراؤنڈ

  رواں سال اپریل کے مہینے میں ممبئی کے علاقے ‘باندرہ‘ میں موجود  سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر ‘لارنس بشنوئی گروپ‘ کی جانب سے گولیاں چلائی گئی تھیں۔

واقعے کے بعد لارنس بشنوئی گروپ کےگینگسٹر ‘انمول بشنوئی‘ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کی جانب سے ‘کالے ہرن کا شکار‘ کرنے کے معاملے پر اداکار کے گھر کے باہر شوٹنگ کرنےکے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ‘لارنس بشنوئی گروپ‘ وہی گروپ ہے جو پنجابی گلوکار ‘سدھو موسے والا‘ کے قتل میں ملوث ہے۔

سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعدممبئی پولیس کی جانب سے اداکار کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین