سوشل میڈیا

ربیکا کی شادی نے امبانیز کو ٹکر دے دی

ٹک ٹاکر کوڑی ربیکا خان اور حُسین ترین کی شادی کی تقاریب کا سلسلہ جاری

Web Desk

ربیکا کی شادی نے امبانیز کو ٹکر دے دی

ٹک ٹاکر کوڑی ربیکا خان اور حُسین ترین کی شادی کی تقاریب کا سلسلہ جاری

فوٹو گریب
فوٹو گریب

مشہور ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ نے ربیکا اور حُسین ترین کی شادی کو مکیش امبانی کے گھر کی تقاریب سے موازنہ کردیا۔

ٹک ٹاکر ‘ایم جے احسن‘ کی اہلیہ  مدیحہ خان شوہر اور بیٹی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر  لاہور سے کراچی تشریف لائی ہیں جہاں وہ پورے ایونٹ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ انجوائے کرتی نظر آئیں۔

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جوڑی ربیکا خان اور حُسین ترین کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

25 مئی کو ‘بات پکی‘ 31 مئی کی شب ‘ڈھولکی‘ پھر ‘قوالی نائٹ‘  کے بعد جوڑے نے 20 جون کو  'ڈانڈیاں نائٹ' منعقد کی جس میں ساتھی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو بھی مدعو کیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری جوڑے کی 'ڈانڈیاں نائٹ' سے ربیکا اور حسین ترین کی پکچرز اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر جاری 'ڈانڈیاں نائٹ' کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین ربیکا اور حُسین کی کیمسٹری کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

مہمانوں میں موجود دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے بھی جوڑے کیلئے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات کیساتھ انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوریز لگائی گئیں۔

 تمام اسٹوریز میں سے ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ کی جانب سے لگائی جانے والی اسٹوری نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

فوٹو گریب
فوٹو گریب

ڈاکٹر مدیحہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ربیکا اور حُسین کی شادی کا موازنہ ‘ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ‘ سے کردیا۔

اپنی اسٹوری میں ڈاکٹر مدیحہ نے ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ‘ اتنی پُررونق تقریب اور بے حد لذیذ کھانا ماشا اللہ ماشاللہ ایسا لگتا ہے کہ ربیکا اور حُسین امبانی کا ریکارڈ توڑیں گے‘۔ 

تازہ ترین