فلم / ٹی وی

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

بالی وڈ کے وہ سینز جنہیں آج بھی مداح یاد کرتے ہیں

طوبیٰ خضر حیات

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند رومانٹک سینز

بالی وڈ کے وہ سینز جنہیں آج بھی مداح یاد کرتے ہیں

بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند آئیکونک سینز
 بارش میں فلمائے گئے بالی وڈ فلموں کے چند آئیکونک سینز

بالی وڈ فلموں میں بارش کا ایک الگ ہی ایسنس ہے 90 کی دہائی سے لیکر آج کی تاریخ میں بننے والی فلموں تک میں برسات میں رومانس کا ایک الگ ہی اورا ہے۔
یہ بھی پڑھیں، رومانس سے بریک اپ تک بارش میں فلمائے گئے آئیکونک سین

مون سون کا اینگل دے کر اظہارِ محبت سے لیکر دل ٹوٹنے کے دلخراش مناظر پر مبنی بارش میں شوٹ کیے گئے بالی ووڈ کے چند مشہور سیکوینسز پر ایک نظر ڈالیں۔

ہم تم

ہم تم
ہم تم

فلم ‘ہم تم‘ میں سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی محبت میں بارش پُل کا کردار ادا کرتی ہے۔ فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ساتھ شب بیداری کے بعد رانی کو سیف سے محبت ہوجاتی ہے لیکن اداکار خود کو مجرم محسوس کررہے ہوتے ہیں۔

سیف رانی سے معافی مانگنے آتے ہیں مگر دوسری جانب  رانی محبت کے اعتراف کی توقع کر رہی ہوتی ہیں  اسی کشمکش میں ایک دم بارش ہوجاتی ہے اس کے بعد گانا ‘سانسوں کو سانسوں سے ملنے دو زارا‘ پلے ہوتا ہے۔

جا کے بعد سیف رانی سے اظہارِ محبت کردیتے ہیں۔

جب وی میٹ

جب وی میٹ
جب وی میٹ

فلم ‘جب وی میٹ‘ میں کلائمکس کے بعد دیکھا جاسکتا ہے کہ  ادتیہ گیت کی محبت میں ایسا  گرفتار ہوجاتا ہے اُسے ہر جگہ صرف گیت ہی گیت دکھنے لگتی ہے۔

فلم کے رومانٹک سانگ ‘ تم سے ہی‘ میں شاہد بارش کے پس منظر میں کرینہ کو امیجن کرتے ہوئے بہت خوبصورت  ڈانس کرنے لگتے ہیں اور اسی کے ساتھ  امتیاز علی فلم کا یہ سین مداحوں کے ذہنوں میں بطور  یادگار رومانوی لمحہ درج کروانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

ویر زارا

ویر زارا
ویر زارا

فلم ’ویر رزا‘ میں شاہ رُخ خان اور پریتی زنٹا کے آئیکونک سنسنی خیز  ‘رین رومانس‘ کو مداح آج بھی یاد کرتے ہیں۔

راجا ہندوستانی

راجا ہندوستانی
راجا ہندوستانی

فلم ‘راجہ ہندوستانی‘ میں بارش بھی کرشمہ کپور اور عامر خان کے رومانس کے درمیان حائل نہ ہوسکی۔

 فلم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش میں بھیگنے کی وجہ سے کرشمہ ٹھنڈ سے کانپتی ہیں تو عامر خان انہیں  گلے لگاتے ہیں ۔

مسٹر انڈیا

مسٹر انڈیا
مسٹر انڈیا

‘مسٹر انڈیا‘ کے مشہورِ زمانہ رومانوی گانے ‘کاٹے نہیں کٹتے دن یہ رات‘ کو کون بھول سکتا ہے۔ فلم میں انیل کپور اور سری دیوی کا بارش میں کیا گیا سنسنی خیز ڈانس آج بھی پرستاروں کو یاد ہے۔

تازہ ترین