انفوٹینمنٹ

سوناکشی سنہا، ظہیر اقبال کی مہندی کی تصاویر وائرل

شتروگھن سنہا کے گھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا۔

Web Desk

سوناکشی سنہا، ظہیر اقبال کی مہندی کی تصاویر وائرل

شتروگھن سنہا کے گھر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا۔

دولہا، دلہن خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔
دولہا، دلہن خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، جس سے پہلے جوڑے کی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

دلہن دولہا کے دوست جعفر علی منشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دوستوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے مہندی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک میں دولہا دلہن کی جھلک بھی سامنے آگئی۔

تصویر میں سوناکشی اور ظہیر  کو مہندی کی تقریب کی مناسبت سے پھولوں کی آرائش سے مزین  ہال میں اپنے دوستوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں ہونے والی دلہن نے غیر روایتی انداز میں اورنج براؤن جوڑا جبکہ دولہے راجا نے براؤن پرنٹ کے ساتھ سفید اسٹائلش کرتا پاجاما زیب تن کیا ہے۔

اسکرین گریب/انسٹاگرام
اسکرین گریب/انسٹاگرام

جعفر علی منشی کی اسٹوری میں شیئر کردہ تصویر کےکیپشن میں لکھا تھا، 'بہت زیادہ بہت پرجوش اور سونا اب باقاعدہ طور پر بینڈ اسٹینڈ قبیلے میں ہیں'!

اسکرین گریب/انسٹاگرام اسٹوری
اسکرین گریب/انسٹاگرام اسٹوری

سوناکشی کی شادی کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی شتروگھن سنہا کاگھر برقی قمقموں سے سجادیا۔

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے ان کا گھر 'رامائنا' خوبصورت روشنیوں سے جھلملا رہا ہے۔

ایک روز قبل شتروگھن سنہا نے شادی میں اپنی شرکت کی تصدیق کی تھی، ایک انٹرویو میں انہوں نے ان تمام قیاس آرائیوں کا ختامہ کردیا تھا کہ وہ سوناکشی کے ایک مسلمان سے شادی کرنے پر ناراض ہیں۔

شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے بتائیں کہ یہ کس کی زندگی کی بات ہے؟ میری اکلوتی بیٹی سوناکشی کی جس پر مجھے بے انتہا فخر ہے، وہ مجھے اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتی ہے'۔

شتروگھن سنہا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'میں کیوں اس کی شادی میں شرکت نہیں کروں گا؟ میں لازمی اس کی شادی میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' وہ لوگ جو اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں وہ لوگ اس خوشی سے جل رہے ہیں اور یہی ایک وجہ ہے ان کی ایسی باتیں پھیلانے کی اور میں ان سب کو اپنے سگنیچر ڈائیلاگ سے متنبہ کروں گا کہ 'خاموش' ، آپکا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، اپنی فکر کریں'۔

شتروگھن سنہا نے یہ بھی کہا کہ ' سوناکشی کی خوشی میں میری خوشی ہے اور اس کو اپنا ہمسفر خود پسند کرنے کا پورا حق حاصل ہے'۔

تازہ ترین