انفوٹینمنٹ

سوناکشی ظہیر شادی، لڑکے لڑکی والوں کی پہلی سیلفی وائرل

سوناکشی سنہا نے دو خاندانوں کی ملاقات کو تصویر میں قید کردیا

Web Desk

سوناکشی ظہیر شادی، لڑکے لڑکی والوں کی پہلی سیلفی وائرل

سوناکشی سنہا نے دو خاندانوں کی ملاقات کو تصویر میں قید کردیا

سنہا اور رتنسی فیملی کی یادگار ملقات
سنہا اور رتنسی فیملی کی یادگار ملقات 

بالی وڈ کی 'دبنگ گرل' سوناکشی سنہا اور ان کے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے خاندانوں کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں کھڑے پہلی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

23 جون کو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اپنی 7 سالہ محبت کو اسکی صحیح منزل پر لے جاتے ہوئے زشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

اگرچہ شادی کی خبر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے اس بین المذاہب شادی کو موضوع بنا کر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرئیاں ہوتی نظر آئیں لیکن دونوں خاندانوں نے زیرِ گردش جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شادی سے خوش ہونے کا ثبوت دے دیا۔

شادی سے دو روز قبل شتروگھن سنہا اور اہلیہ پونم سنہا اپنے ہونے والے داماد ظہیر اقبال کے گھر رات کی دعوت پر پہنچے اور شتروگھن سنہا نے باہر موجود پاپارازی کے سامنے ظہیر اقبال کے ساتھ پوز دیتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں۔

جہاں دونوں خاندانوں کی یہ ملاقات سنہا فیملی میں پڑنے والی پھوٹ کی خبروں پر فُل اسٹاپ لگا گئی وہیں اس خاص رات سوناکشی نے ایک یادگار سیلفی کھینچ کر حسین لمحہ تصویر میں قید کرلیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر مذکورہ سیلفی خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں سفید بٹن ڈاؤن شرٹ پہنی سوناکشی سنہا سیلفی لے رہی ہیں جبکہ ان کے عقب میں ظہیر اقبال اور ان کی فیملی کے ساتھ شتروگھن، پونم اور دیگر فیملی ممبرز کھڑے مسکرا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کو 'شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی والوں کی پارٹی' کا نام دیا جا رہا ہے جبکہ اس سیلفی پر 'میڈ ہاؤس' یعنی 'پاگل خانہ' لکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر  وائرل ہونے والی یہ تصویر کس نے جاری کی ہے اس حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین