پاکستان

شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت لانچ

نئی پارٹی میں کئی سیاسی جماعتوں کے سابق اراکین شامل ہیں۔

Web Desk

شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کی نئی سیاسی جماعت لانچ

نئی پارٹی میں کئی سیاسی جماعتوں کے سابق اراکین شامل ہیں۔

پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی ہیں۔
پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی ہیں۔

کئی ماہ کے انتظار کے بعد بالآخر پاکستان کے سیاسی افق پر نئی پارٹی ابھر آئی جسے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے لانچ کیا ہے۔

عوام پاکستان کے نام سے اس پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پہلی پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اس کا سلوگن لکھا کہ 'عوام پاکستان: بدلیں نظام'۔


ہینڈل پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں مایوس شہریوں کو دکھایا گیا ہے جو متعدد قومی مسائل جیسے مہنگائی، گیس اور بجلی کی قلت، بدعنوانی، بے روزگاری اور لڑکیوں کے لیے اسکولوں کی کمی کے بارے میں سوالات کرتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور پی پی پی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر 2022 اور 2023 میں پالیسی اختلافات کی وجہ سے اپنی جماعتوں کو چھوڑنے کے بعد سے اس منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

اس سے قبل ان تینوں نے پولیٹیکل میوریکس گروپ تشکیل دیا تھا جس کے تحت 2023 میں ملک کو درپیش چیلنجز پر 'ای امیجننگ پاکستان' کے بینر تلے ملک گیر سیمینارز کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کو عوام پاکستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل کو ان کے نائب کے طور پر مینشن کیا گیا ہے۔

پارٹی کا ایکس ہینڈل، اسکرین گریب
پارٹی کا ایکس ہینڈل، اسکرین گریب

ذرائع نے مصطفیٰ نواز کھوکھر اب اس گروپ کے ساتھ نہیں ہیں کیونکہ وہ این اے-47 اسلام آباد کے نتیجے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک پارٹی کی لانچ کو روکنا چاہتے تھے جہاں سے انہوں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

تاہم، دیگر اراکین پارٹی کی جلد کے حق میں تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے کئی سابق رہنما پہلے ہی نئی پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں، اور معروف پیشہ ور افراد بھی اس کی صفوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کے مطابق پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی میں خیبر پختونخوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان، سینیٹر جاوید عباسی اور ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین شامل ہیں۔

بانی ارکان میں فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رانا زاہد توصیف، سابق وزیر صحت ظفر مرزا،  سابق ایم پی اے زعیم حسین قادری، ہزارہ کارکن فاطمہ عاطف، سندھی قوم پرست رہنما انور سومرو، قانونی ماہر عبدالمعیز جعفری اور سابق چیئرمین ایچ ای سی طارق جاوید بنوری شامل ہیں۔

تازہ ترین