انفوٹینمنٹ

ربیکا خان اور حسین ترین کی 'ڈانڈیاں نائٹ' بھی ہوگئی

ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈانڈیاں نائٹ بھی سپر ہٹ

Web Desk

ربیکا خان اور حسین ترین کی 'ڈانڈیاں نائٹ' بھی ہوگئی

ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈانڈیاں نائٹ بھی سپر ہٹ

دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔
دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان نے شادی سے قبل منعقدہ قوالی نائٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں دونوں کی پہلے دوستی ہوئی اور پھر دوستی محبت میں بدل گئی اور 25 مئی کو اس جوڑی کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی جس کے بعد دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

31 مئی کی رات دونوں کی ڈھولکی ہوئی اور اس کے بعد قوالی نائٹ میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔

اب 20 جون کو ربیکا خان اور حسین ترین کی 'ڈانڈیاں نائٹ' منعقد کی گئی جس میں ساتھی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو بھی مدعو کیا گیا۔

اس ایونٹ کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ ربیکا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیا جس میں ربیکا خان چٹا پٹی کی گوٹ والا نارنجی غرارے کے ساتھ گلابی چھوٹی قمیص اور سبز دوپٹہ پہنی نظر آئیں۔

ربیکا خان کا یہ دلکش جوڑا 'کاشیز برائیڈل بوتیک' کا شاہکار ہے جبکہ ربیکا نے زکیہ رقیہ سیلون سے میک اپ کروایا۔

اس موقع پر حسین ترین اپنے خود کے کلاتھنگ برانڈ 'ایچ ٹی کلاتھنگ' کی گھوم والی سبز شلوار، کریمی کُرتا اور نارنجی پرنٹڈ کوٹی پہنی۔ 

ربیکا خان اور حسین ترین کی 'ڈانڈیاں نائٹ' کی تصاویر کا کلاج:

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


تازہ ترین