ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کونسا اہم فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

واٹس ایپ انتظامیہ نے اِس نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

Web Desk

واٹس ایپ کونسا اہم فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟

واٹس ایپ انتظامیہ نے اِس نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

واٹس ایپ صارفین کو چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کی کوالٹی برقرار رکھنے میں اکثر مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے قبل صارفین اگر ہائی ڈفینیشن (ایچ ڈی) کوالٹی کا آپشن منتخب نہ کریں تو پکسلز پھٹ جاتے ہیں جس سے تصویر کی کوالٹی خراب ہوجاتی ہے۔

اِس مشکل سے چھٹکارا دلانے کے لیے واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ فیچر چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو بائے ڈیفالٹ ہائی ڈیفینیشن (HD) بنادے گا جس سے ہر تصویر کے لیے علیحدہ سے HD آپشن کو منتخب نہیں کرنا پڑے گا۔

واٹس ایپ صارفین کو یہ فیچر کسی رکاوٹ کے بغیر اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ فیچر عام صارفین کو کب تک فراہم کردیا جائے گا اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال شیئر نہیں کی گئیں لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے اِس فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین