صحت

روزانہ کیفین کی کتنی مقدار لینا صحت کیلئے نقصان دہ نہیں؟

ٹین ایجرز اور چھوٹے بچوں کو کیفین نہیں لینی چاہیے۔

Web Desk

روزانہ کیفین کی کتنی مقدار لینا صحت کیلئے نقصان دہ نہیں؟

ٹین ایجرز اور چھوٹے بچوں کو کیفین نہیں لینی چاہیے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد چائے، کافی اور کیفین سے بھرپور مشروبات کا استعمال کرتی ہے، تاکہ دماغ کو جگانے یا دوپہر کے وقت توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

کچھ افراد کی یہ عادت اتنی پختہ ہوجاتی ہے کہ وہ اپنی مارننگ کافی کے بغیر دن بھر کوئی کام سر انجام نہیں دے سکتے۔

کیفین ان کی توانائی کو تقویت پہنچاتی ہے، جو کہ انہیں پورا دن فعال رہنے میں مدد دیتی ہے۔

تاہم یہ جاننا اہم ہے کہ آپ دن بھر میں کیفین کی کتنی مقدار لے سکتے ہیں۔

کافی سے لے کر کولڈ ڈرنک تک اور انرجی ڈرنک تک کیفین بہت سی چیزوں میں پائی جاتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند بالغ فرد دن بھر میں 400 ملی گرام تک کیفین استعمال کر سکتا ہے، یہ تقریباً چار کپ کافی کے برابر ہو سکتی ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ٹین ایجرز اور چھوٹے بچوں کو کیفین نہیں لینی چاہیے اور اگر وہ لیتے بھی ہیں تواس بات کویقینی بنائیں کہ اس کی مقدار زیادہ نہ ہو۔

حاملہ خواتین کو اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہیے اور روزانہ 200 گرام سے کم کیفین کی مقدار لینی چاہیے۔

کئی صحت مند بالغوں کے لیے دن میں 400 ملی گرام کیفین لینے کو ایک محفوظ مقدار سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین