فلم / ٹی وی

رومانس سے بریک اپ تک بارش میں فلمائے گئے آئیکونک سین

بالی وڈ کے وہ سینز جنہیں آج بھی مداح یاد کرتے ہیں

طوبیٰ خضر حیات

رومانس سے بریک اپ تک بارش میں فلمائے گئے آئیکونک سین

بالی وڈ کے وہ سینز جنہیں آج بھی مداح یاد کرتے ہیں

بارش میں فلمائے گئے  وہ سینز جنہیں آج بھی مداح یاد کرتے ہیں
بارش میں فلمائے گئے  وہ سینز جنہیں آج بھی مداح یاد کرتے ہیں

بالی وڈ فلموں میں بارش کا ایک الگ ہی ایسنس ہے 90 کی دہائی میں بننے والی فلم ‘کل ہو نا ہو سے‘ لیکر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم عاشقی 2 تک بارش میں فلمائے گئے کچھ ایسے سینز ہیں جو  آج بھی فلمی شائقین کو اچھی طرح ذہن نشین ہیں۔

مون سون کا اینگل دے کر اظہارِ محبت سے لیکر دل ٹوٹنے کے دلخراش مناظر پر مبنی بارش میں شوٹ کیے گئے بالی ووڈ کے چند مشہور سیکوینسز پر ایک نظر ڈالیں۔

 کل ہو نا ہو

کل ہونا ہو
کل ہونا ہو

فلم ‘کل ہو نا ہو‘ میں نینا امان  سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے اْس کے گھر جاتی ہے تاہم امان اسے بتاتا ہے کہ وہ  پہلے سے شادی شدہ ہے یہ بات سن کر نینا موسلا دھار بارش میں روتی ہوئی اپنےگھر لوٹتی ہے۔ فلم کا یہ سین مداحوں کو رونے پر مجبور کردیتا ہے۔

 کچھ کچھ ہوتا ہے

کچھ کچھ ہوتا ہے
کچھ کچھ ہوتا ہے

فلم ‘کچھ کچھ ہوتا‘ میں بارش دو مرتبہ آڈیئنس رلانے کا سبب بنی پہلی مرتبہ جب انجلی راہول کی جانب سے ٹینا کے لیے محبت کا اعتراف سنتی ہے تو اپنے آنسوؤں کو  موسلا دھار بارش کے ذریعے چھپا لیتی ہے۔

دوسری مرتبہ جب  برسوں بعد راہول انجلی کی زندگی میں دوبارہ آتا ہے تو شدید بارش میں دونوں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

بارش کے پس منظر  میں راہول انجلی سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اورپھر دونوں بارش میں  ایک رومانٹک ڈانس کرتے ہوئے  بالی وڈ سنیما میں ایک یادگار اور رومانوی لمحہ درج کروانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

 دل تو پاگل ہے

دل تو پاگل ہے
دل تو پاگل ہے

فلم ’دل تو پاگل ہے میں‘ ڈانس ریہرسل کے ایک طویل دن کے بعد مادھوری ڈکشٹ اور شاہ رخ خان گھر روانہ ہوہی رہے ہوتے ہیں کہ راستے میں موسلادھار بارش ہوجاتی ہے۔

ڈانس اسٹوڈیو کے باہر بچے بارش میں بے فکری سے رقص کر رہے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر اور یہ جوڑی بھی مشہور گانے 'کوئی لڑکی ہے' پر اپنا ڈانس نمبر ریکارڈ کرواتی ہے۔

 موہرہ

موہرہ
موہرہ

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن پر مشتمل گانا 'ٹپ ٹپ برسا پانی' ایک ناقابل فراموش چھیڑچھاڑ اور رومانس سے بھرپور برسات میں فلمایا گیا گانا ہے۔ بارش، دھند، اور جوڑے کے درمیان کیمسٹری کا امتزاج ایک جادوئی ماحول بناتا ہے جو آج تک دیکھنے والوں کو یاد ہے۔

عاشقی 2

عاشقی 2
عاشقی 2

بارش میں فلمایا گیا فلم عاشقی 2 کے پوسٹر کا مشہور منظر جہاں راہول آروہی کو بارش سے بچانے کیلئے اپنا جیکٹ دونوں کے سر پر اڑھاتا ہے جس کے بعد فلم کا مشہور گانا ‘تم ہی ہو‘ بجنے کیساتھ ہی دونوں اداکاروں کے انٹنس رومانس کا آغاز ہوتا ہے یہ سین فلم کا آئیکونک سین ہے جس کا سحر مداحوں پر آج بھی پہلے دن کی طرح برقرار ہے۔

تازہ ترین