اسکینڈلز

ثانیہ مرزا کی محمد شامی سے شادی کس مہینے ہوگی؟

ثانیہ مرزا نے محمد شامی کو ہمسفر چن لیا، شادی کب ہوگی؟

Web Desk

ثانیہ مرزا کی محمد شامی سے شادی کس مہینے ہوگی؟

ثانیہ مرزا نے محمد شامی کو ہمسفر چن لیا، شادی کب ہوگی؟

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تصویر شادی سے قبل وائرل؟
ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تصویر شادی سے قبل وائرل؟

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کرکٹر محمد شادی کے ساتھ شادی کی خبروں نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیا۔

ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔

ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین انہیں محمد شامی سے شادی کا مشورہ دیتے نظر آئے تھے کیونکہ شامی کی بھی پہلی شادی کافی تنازع کے بعد ختم ہوچکی ہے۔

اب بھارتی میڈیا میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رواں سال اگست میں ثانیہ مرزا اور محمد شامی شادی کرنے جارہے ہیں۔

اس خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ثانیہ مرزا کو دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکے برابر میں محمد شامی کھڑے ہیں لیکن یہ تصویر ایڈٹڈ ہے جس میں شامی کا چہرہ شعیب ملک کی شکل پر لگایا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے شادی کی تصویر پر محمد شامی کی شکل لگا دی گئی
ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے شادی کی تصویر پر محمد شامی کی شکل لگا دی گئی

اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' اچھی بات ہے نکاح کرنا تو بس اگلی ازدواجی زندگی بہتر ہو'، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اب ثانیہ بھارتیوں کی بھابھی بن جائیں گی'۔

تازہ ترین