دلچسپ و خاص

چین: 23سالہ لڑکی نے 80 سالہ شخص سے شادی کرلی

محبت کو پانے کیلئے لڑکی نے خاندان کی نفرت مول لے لی

Web Desk

چین: 23سالہ لڑکی نے 80 سالہ شخص سے شادی کرلی

محبت کو پانے کیلئے لڑکی نے خاندان کی نفرت مول لے لی

محبت کو پانے کیلئے لڑکی نے خاندان کی نفرت مول لے لی
محبت کو پانے کیلئے لڑکی نے خاندان کی نفرت مول لے لی

محبت اندھی ہوتی ہے، یہ جملہ تو سب نے ہی سنا ہوگا لیکن اس جملے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے چین کی 23 سالہ لڑکی نے حیران کن کارنامہ سرانجام دے دیا۔

غیر  ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے والدین سمیت خاندان بھر کی نفرت مول لیتے ہوئے 80 سالہ شخص سے شادی رچا لی۔

رپورٹ کے مطابق  محبت کی یہ انوکھی کہانی چین کے صوبے ہیبی کے نرسنگ ہوم میں شروع ہوئی جہاں 23 سالہ ژیاؤفانگ رضاکارانہ طور پر کام کر رہی تھی کہ اس دوران ان کی ملاقات 80 سالہ مسٹر لی سے ہوئی۔

اس محبت کو پہلی نظر کی محبت کا نام تو نہیں دے سکتے کیونکہ اس جوڑے نے محبت کے رشتے میں بندھنے سے قبل دوستی سے بات چیت کا آغاز کیا تھا۔

مسٹر لی اور ژیاؤفانگ کے ایک جیسے مشاغل اور دلچسپیاں جلد ہی دونوں کی دوستی کی وجہ بن گئیں بعدازاں کم عمر دوشیزہ مسٹر لی کی دانشمندی سے متاثرہوکر ان سے محبت کر بیٹھیں اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔

حالانکہ اس شادی کیلئے لڑکی کے اہل خانہ راضی نہیں تھے لیکن ژیاؤ فانگ نے محبت کو پانے کیلئے خاندان کی نفرت مول لے لی۔

چینی ویب سائٹ سوہو کے مطابق غیر معمولی جوڑے نے حال ہی میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی ہے، جس میں لڑکی کے خاندان میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا۔

اس انوکھی شادی کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دوشیزہ کی ایک ضعیف شخص سے شادی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

متعدد صارفین نے دوشیزہ پر الزام لگایا کہ انھوں نے مسٹر لی سے شادی پیسوں کی خاطر کی ہے تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ مسٹر لی اپنا گزر بسر پنشن پر کرتے ہیں اور وہ کسی جائیداد کے مالک نہیں ہیں۔

ژیاؤ فانگ کو مسٹر لی سے شادی کی صورت مالی ذمہ داری بھی خود اٹھانی پڑے گی لیکن اس سب کے باوجود ژیاؤ فانگ اس رشتے کو بخوبی نبھانے کو تیار ہیں۔

تازہ ترین