صحت

گوشت میں شامل وٹامنز اور معدنیات کے بارے میں جانیے

پٹّھوں کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہے

Web Desk

گوشت میں شامل وٹامنز اور معدنیات کے بارے میں جانیے

پٹّھوں کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پروٹین (Protein) :

مجموعی طور پر گوشت پروٹین سے بنتا ہے اور جانوروں سے حاصل کردہ پروٹین ( Animal Protein) اعلیٰ درجے کی غذائیت کی حامل ہوتی ہے۔ یہ پروٹین، پٹّھوں کی مضبوطی کے لیے نہایت ضروری ہے،اس سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور مختلف جسمانی افعال میں بہتری آتی ہے۔چوں کہ یہ پروٹین، انسانی گوشت کی پروٹین سے ملتی جلتی ہے، اِس لیے کس سرجری یا بیماری کے بعد بحالیٔ صحت کے لیے گوشت کا استعمال بہت سُود ثابت ہوتا ہے۔

چکنائی یا چربی (Fat) : 

گائے اور بکرے کے گوشت میں مختلف مقدار میں چکنائی یا چربی موجود ہوتی ہے، جس کا تعیّن عُمر، جنس اور جانور کی غذا کے مطابق ہوتا ہے۔ البتہ جانور کی چربی میں موجود چند فیٹی ایسڈز انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

وٹامنز اور معدنیات ( Vitamins and minerals):

 وٹامن بی 12 :جانوروں سے حاصل ہونے والی غذا، یعنی گوشت، وٹامن بی- 12 کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ یہ وٹامن، خون اور اعصابی نظام کے لیے انتہائی مفید ہے۔

زنک (Zinc) :

 گوشت میں زنک کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، جو جسم کی نشوونما کے علاوہ وائرسز کی روک تھام کا عمل بھی انجام دیتا ہے۔

سیلینیم (Selenium) :

 گوشت، سیلینیم کے حصول کا بھی اہم ذریعہ ہے اور یہ جسم کے مختلف کیمیائی مراحل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

فولاد / آئرن:

 یہ گوشت میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور گوشت میں موجود آئرن جلد اور زیادہ مقدار میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ آئرن، خون کی تیاری اور آکسیجن کی ترسیل کے لیے ضروری ہے، جب کہ اس کی کمی سے جسمانی کم زوری اور تھکن کی شکایت ہو سکتی ہے۔

وٹامن بی-12 اور وٹامن بی-6 :

 گوشت میں یہ وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں، جن کا خون بنانے اور توانائی کی فراہمی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ یہ دماغی صحت، اعصابی نظام کی درستی اور خون کے سُرخ خلیوں کی تشکیل کے لیے ضروری ہیں۔

فاسفورس:

 یہ اہم عُنصر بھی جسم کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے، جو سُرخ گوشت میں پایا جاتا ہے۔

کریٹینین (Creatinine): 

گوشت میں موجود یہ جزو مسلز کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین