فلم / ٹی وی

صنم سعید اور فواد خان کے ’برزخ‘ کی ریلیز کا اعلان

زی زندگی نے ویب سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ساتھ چند جاندار سے پوسٹرز بھی جاری کی

Web Desk

صنم سعید اور فواد خان کے ’برزخ‘ کی ریلیز کا اعلان

زی زندگی نے ویب سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ساتھ چند جاندار سے پوسٹرز بھی جاری کی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ سے مشہور ہونے والی پاکستانی جوڑی صنم سعید اور فواد خان ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

 دونوں کی نئی ویب سیریز ’برزخ‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا، فواد خان اور صنم سعید کی زی زندگی کے لیے کی گئی  یہ سیریز 19 جولائی کو زندگی کے یوٹیوب چینل اور ZEE5 پر ریلیز کی جائے گی۔

‘برزخ‘ کو عاصم عباسی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے، جو ماضی کی ہٹ سیریز ’چوڑیلز‘ اور ’کیک‘ کا بھی حصہ رہے ہیں جو آسکر کے لیے  2018 میں پاکستان کی باضابطہ انٹری تھی۔

زی زندگی نے ویب سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ساتھ  چند جاندار سے پوسٹرز بھی جاری کیے جو اس پراجیکٹ کی کامیابی کا  ثبوت دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 مارچ 2023 میں ویب سیریز ’برزخ ’ کو فرانس میں ہونے والے سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا، ’برزخ‘ وہ واحد ویب سیریز تھی جسے ساؤتھ ایشیا سے منتخب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شائقین کو اس  ویب سیریز سے بڑی امیدیں ہیں کیونکہ صنم اور فواد طویل مدت بعد اسکرین شیئر کرتے دکھائی دیں گے۔

 سال 2012 میں پاکستانی ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والا ڈراما ’زندگی گلزار ہے ‘اپنی منفرد اور اتار چڑھاؤ سے بھرپور کہانی کے سبب ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

اس ڈرامے میں فواد خان نے ’زارون‘ نامی ایک امیر لڑکے کا کردار ادا کیا جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ صنم سعید ’کشف مرتضیٰ‘ کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

اگرچہ اس سے قبل فواد خان ڈراما ’ہمسفر‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ جادوئی آن اسکرین کیمسٹری کے ساتھ سب کے دل جیت چکے تھے لیکن ’زندگی گلزار ہے‘ میں صنم سعید کے ساتھ فواد کی جوڑی کو بھی بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام


تازہ ترین