ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنا ممکن؟

ابتدائی طور پر محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

Web Desk

واٹس ایپ پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنا ممکن؟

ابتدائی طور پر محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی۔

ابتدائی طور پر محدود صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے، اس فیچر کا مقصد بالخصوص مختلف زبانوں میں بات چیت کرنے والے صارفین کے لیے واٹس ایپ کا استعمال مزید آسان بنانا ہے۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی بدولت صارفین وائس نوٹ کی صورت میں بھیجے گئے پیغامات کو اپنی ترجیحی زبان میں سمجھ سکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کو وائس میسیجز سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صارفین چاہیں تو ایک کلک پر وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرنے کا فیچر ابتدائی طور پر محدود زبانوں میں فراہم کیا جارہا ہے، تاہم بتدریج اس میں دیگر زبانوں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر فی الحال 5 زبانوں (انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی) کے لیے متعارف کروایا جارہا ہے۔

مذکورہ فیچر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کرے گا، اِس فیچر میں مستقبل میں مزید تبدیلیاں بھی لائی جائیں گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ فیچر پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا، تاہم اب اس کی باقاعدہ آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین