پاکستان

مظلوم اونٹنی کے مالک کا ملزمان کی نشاندہی سے انکار

شیلٹر اینمل کے مینجر کا بیان سامنے آگیا

Web Desk

مظلوم اونٹنی کے مالک کا ملزمان کی نشاندہی سے انکار

شیلٹر اینمل کے مینجر کا بیان سامنے آگیا

شیلٹر اینمل کے مینجر کا بیان سامنے آگیا
شیلٹر اینمل کے مینجر کا بیان سامنے آگیا

فلاحی ادارے شیلٹر اینمل کے مینجر کا کہنا ہے کہ متاثرہ اونٹ کا مالک ملزمان کی نشاندہی نہیں کر رہا۔

سانگھڑ میں ظالم وڈیرے کی جانب سے کھیت میں داخل ہونے پربے زبان اونٹی کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، اس دلخراش واقعہ نے اتنی شدت اختیار کرلی کہ پورے سندھ میں اسکی گونج سنائی دے رہی ہے۔

حکومتِ سندہ کی جانب سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا جس کے بعد جانوروں کے حقوق کے ادارے ‘سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کراچی شیلٹر‘ کی جانب سے ٹانگ کاٹے جانے سے زخمی ہونے والی اونٹنی کو ’کیمی‘ کا نام دیکر ریسکیو کرتے ہوئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب فلاحی ادارے شیلٹر اینمل کے مینجر کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ اونٹ کا مالک ملزمان کی نشاندہی نہیں کر رہا۔

ایک بیان میں مینجر نے بتایا کہ  ایف آئی آر اس لیے نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جبکہ  اونٹ کے مالک کو معاوضہ دے دیا گیا ہے۔

مینجر کا کہنا تھا کہ  اونٹ بہت ڈرا ہوا ہے، صبح سے کچھ نہیں کھایا، اونٹ کے صحتیاب ہونے کے بعد مصنوعی ٹانگ سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری نے بھی اس عمل کو افسوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں۔ اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سے اس کی روزی چھینی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مظلوم اونٹنی کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین