انفوٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ کی بچے کے علاج کیلئے لاکھوں کی امداد،ظفر عباس کا انکشاف

انہوں نے فہد مصطفیٰ، احسن خان اور نادر علی کی مثالیں دیں

Web Desk

فہد مصطفیٰ کی بچے کے علاج کیلئے لاکھوں کی امداد،ظفر عباس کا انکشاف

انہوں نے فہد مصطفیٰ، احسن خان اور نادر علی کی مثالیں دیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کے مشہور و معروف سماجی کارکن ظفر عباس نے مشہور پاکستانی شخصیات کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات کردیئے۔

حال ہی میں ظفر عباس نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیر پاکستانی اداکاروں کے بارے میں چونکا دینے والی تفصیلات کا انکشاف کیا جو کسی ضرورت مند یا غریب کی مدد کرنے سے پہلے کبھی پیسے کے بارے میں نہیں سوچتے۔

 ظفر عباس نے فہد مصطفیٰ، احسن خان اور نادر علی کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ میں فہد مصطفیٰ کے حوالے سے ایک واقعہ شیئر کروں گا، ہم اے آر وائی ڈیجیٹل پر رمضان میں ایک شو کر رہے تھے جب ایک ہندو بچے کے والد کو اس کے لیے بھاری رقم کی ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اُس بچے کا بون میرو ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، فہد مصطفیٰ نے اسے شو میں بلایا اور 20 لاکھ کی مدد کا اعلان کیا اور یہی نہیں، انہوں نے فوری طور پر ہمیں رقم بھی بھیج دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب وہ بچہ ٹھیک ہے اور نارمل زندگی گزار رہا ہے اور یہ صرف فہد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ 

جے ڈی سی کے بانی نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ، احسن خان اور نادر علی ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔

جس پر  نادر علی نے کہا کہ، ‘ظفر بھائی ہم آپ کو بغیر کسی خوف کے پیسے دیتے ہیں کیونکہ ہم آپ پر بھروسہ کرتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ آپ لوگوں کی حقیقی مدد کر رہے ہیں نہ کہ پیسے اپنی کسی ضرورت کیلئے استعمال کررہے ہیں۔‘

تازہ ترین