کھیل

بابر اعظم ناکام کپتان، ٹیم کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیت سکی

امریکا میں خراب کارکردگی نے کروڑوں شائقین کو افسردہ کردیا۔

Web Desk

بابر اعظم ناکام کپتان، ٹیم کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیت سکی

امریکا میں خراب کارکردگی نے کروڑوں شائقین کو افسردہ کردیا۔

بابر اعظم ناکام کپتان، ٹیم کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیت سکی

میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان کی کہانی 3 میچز کھیل کر ہی تمام ہوگئی۔

بابر اعظم جب سے کپتان بنے ہیں پاکستانی ٹیم کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جیت سکی ہے۔

گذشتہ سال پچاس اوور کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کوالی فائی نہیں کرسکی تھی۔

میزبان امریکا نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار شرکت کی اورسپر ایٹ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور 2026کے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالی فائی کرلیا۔ 

پاکستان ٹیم 2014اور 2016کے بعد تیسری بار ورلڈ کپ دوسرے راؤنڈ میں کوالی فائی نہ کرسکا۔

پاکستان ٹیم تین بار فائنل کھیل چکی ہے اور چھ بار سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے لیکن امریکا میں خراب کارکردگی نے کروڑوں شائقین کو افسردہ کردیا۔

 بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا آخری گروپ میچ اسی گراؤنڈ میں اتوار کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین