وائرل اسٹوریز

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا

پاکستان ٹورنمنٹ میں ایک ہی میچ جیت سکا۔

Web Desk

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا

پاکستان ٹورنمنٹ میں ایک ہی میچ جیت سکا۔

پاکستانی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، فوٹو بشکریہ گوگل
پاکستانی ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، فوٹو بشکریہ گوگل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں امریکا اور آئرلینڈ کا اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بلا نتیجہ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا میگا ایونٹ سے واپسی کا ٹکٹ کٹ گیا۔

امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی نذر کیا ہوا، تمام پاکستانیوں کا چہرہ اتر گیا، میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان کی کہانی 3 میچز کھیل کر ہی تمام ہوگئی۔

لاڈر ہل میں بارش کا پانی پاکستان ٹیم امیدوں کا بہا کر لے گیا، امریکا کی ٹیم گروپ اے سے بھارت کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی، اب پاکستان کا آئرلینڈ سے اتوار کو ہونے والا میچ رسمی کارروائی بن کر رہ گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی میچ سے ٹیم پاکستان نے ایسا کھیل کھیلا کہ ہر طرف سے اس پر طنز کے تیر برستے رہے۔ پہلے میچ میں امریکا نے ہرایا، ڈیلس میں جہاں دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک کی دعوی دار ٹیم 159 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

شاہین ہوں، شاداب یا حارث حریف بیٹرز نے خوب مار لگائی، ٹائی میچ کا سپر اوور بہت تجربہ کار باؤلر محمد عامر سے کروایا گیا، جو گیند کو کنٹرول ہی نہ کر پائے، ایک دو نہیں 3 وائیڈ گیندیں کیں اور 18 رنز دیے۔

پھر افتخار، شاداب اس ہدف کو نہ پا سکے، فخر دوسرے اینڈ پر تماشا دیکھتے رہ گئے، اوور مکمل ہوا امریکیوں کا جشن شروع ہوگیا۔

دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کے باؤلرز چلے تو بلے باز ایکسپوز ہو گئے، 120 رنز کا ہدف بھی پار نہ لگا سکے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے خلاف جیت بھی بے معنی سی ہو کر رہ گئی، کہنے والے کہیں گے کہ موسم آڑے آ گیا، لیکن حقیقت میں تو بارش نے پلیئرز کے لاپرواہی اور غفلت نے ٹیم پاکستان کو کھائی میں دھکیل دیا۔

تازہ ترین