انفوٹینمنٹ

سشمیتا سین اور شلپا شیٹی، بالی وڈ کی دو ’بزنس ویمن‘

سشمیتا اور شلپا کونسے کاروبار چلا رہی ہیں؟

Web Desk

سشمیتا سین اور شلپا شیٹی، بالی وڈ کی دو ’بزنس ویمن‘

سشمیتا اور شلپا کونسے کاروبار چلا رہی ہیں؟

شلپا اور سشمیتا صرف اداکارئیں نہیں بلکہ بزنس وومین بھی
شلپا اور سشمیتا صرف اداکارئیں نہیں بلکہ بزنس وومین بھی

بالی وڈ کے بیشتر فلمی ستارے شوبز کے علاوہ ذریعہ معاش کے لیے کامیابی سے دوسرے بزنس بھی چلا رہے ہیں اور ان کے کاروبار کی کامیابی کی سب سے اہم وجہ ان کی اپنی شخصیت ہے۔ 

مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجانے والی پہلی بھارتی حسینہ سشمیتا سین کی قاتل اداؤں کی دنیا دیوانی ہے۔ 

خوبرو اداکارہ بنگالی کھانوں کو ہمیشہ سے بہت پسند کرتی ہیں ۔سشمیتا نے اپنی پسندیدگی کے مطابق بنگالی کھانوں کی ریسٹورنٹ چین شروع کی جس کا نام ’بنگالی ماشیز کچن‘ ہے۔ 

40 سالہ حسینہ اب فلموں میں تو زیادہ دکھائی نہیں دیتیں لیکن ان کے ریسٹورنٹ کا بزنس خوب چل رہا ہے۔

شلپا شیٹی کئی برس سے فلموں میں اداکاری نہیں کر رہیں لیکن خوبرو اداکارہ کبھی بھی شوبز کی لائم لائٹ سے دور نہیں رہی ہیں۔ 

2009ء میں مشہور بھارتی بزنس مین راج کندرا سے شادی کے بعد شلپا شیٹی نے ایک نہیں بلکہ کئی بزنس شروع کیے۔

اب شلپا خود کو بزنس وومن کہلانا پسند کرتی ہیں۔ ممبئی میں موجود شلپا کا کلب ’رائلٹی‘(Royalty) بے انتہا مقبول ہے۔ 

اداکار سہیل خان بھی شلپا کے اس کلب میں حصے دار ہیں۔ 2010ء میں شلپا نے ’رائلٹی‘ کلب کا آغاز کیا تھا۔ اس کے علاوہ شلپا شیٹی ’انڈین پریمیئر لیگ‘ کی کرکٹ ٹیم ’راجستھان رائلز‘ کی مالک بھی ہیں۔ 

تازہ ترین