انفوٹینمنٹ

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست، انوشے اشرف نے آئینہ دکھا دیا

اس تباہی کا ذمہ دار پورا نظام ہے۔’

Web Desk

بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست، انوشے اشرف نے آئینہ دکھا دیا

اس تباہی کا ذمہ دار پورا نظام ہے۔’

انوشے اشرف، فائل فوٹو
انوشے اشرف، فائل فوٹو

گزشتہ روز امریکا کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست ہوئی۔

ہائی وولٹیج مقابلے کے آغاز میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور بھارتی ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی ناقابل قبول ہار نے نہ صرف پاکستانی شائقینوں کے دل توڑ دیے بلکہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز تبصروں کے بادل بھی امڈ آئے۔

کسی نے گرین شرٹس کی پرفارمنس پر سوال اٹھائے تو کوئی کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، شاہین آفریدی اور فخر زمان جیسے سینیئر کھلاڑیوں کی غفلت پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتا نظر آیا۔

غصے کا اظہار کرنے والوں میں اداکارہ انوشے اشرف کا نام بھی زیر گردش ہے جنہوں نے پاکستان کی بدترین ہارپر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انوشے اشرف نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے کارگردگی پر تنقید کی برسات کردی۔

اداکارہ نے لکھاکہ،’صرف کھلاڑیوں پر الزام نہ لگائیں بلکہ ان کی کارکردگی اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ آج ہم بحیثیت قوم کون ہیں؟ غیر مستحکم اور  غیر منظم، اس تباہی کا ذمہ دار پورا نظام ہے۔’

اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’ اس نظام نے ہم سے اچھی تعلیم، تربیت اور بدعنوانی سے پاک طرز عمل کو چھین لیا ہے۔ تعصبات، اور اعتدال پسندی کا ماحول جس میں ہم پروان چڑھتے ہیں وہی کل ہمارے چہرے پر پھینک دیا گیا تھا۔’

انوشے اشرف نے پاکستان کی موجودہ سیاست اور حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’اس بات سے میں  اپنے ملک کو نیچا نہیں دکھا رہی بلکہ یہ سب  میں اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ میری محبت ہے جو مجھے رنجیدہ کرتی ہے، یہ میری تکلیف ہے جو مجھے سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ہر اہم وقت ایسا کیوں ہوتا ہے۔ یہ صرف کرکٹ کا نہیں بلکہ بہت کچھ ہے’۔

انکا مزید کہنا تھا کہ،’بحیثیت قوم اٹھو . جب تک نظام نہیں بدلتا اور خود کو صاف نہیں کرتا تب تک کچھ نہیں سدھرے گا۔ جیت بھی ایک ایسے زخم پر پٹی بنتی ہے جو بہت گہرا ہوتا ہے۔ یہ خوفناک ہے اور مجھے ان مواقع کے بارے میں سوچ کر رونا آتا ہے جو ہم نے اپنے نوجوانوں سے چھین لیے ہیں جو کھیلوں، موسیقی کو اپنا دل اور جان دیتے ہیں۔’

تازہ ترین