اسکینڈلز

عامر خان کے بیٹے کی فلم ہندو انتہا پسندی کا شکار

14 جون کو ریلیز ہونے والی فلم کا روکنے کیلئے خط لکھ دیا گیا

Web Desk

عامر خان کے بیٹے کی فلم ہندو انتہا پسندی کا شکار

14 جون کو ریلیز ہونے والی فلم کا روکنے کیلئے خط لکھ دیا گیا

فوٹو گریب
فوٹو گریب

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے بڑے صاحبزادے جنید خان اپنی فلم ’مہاراج’ سے جلد اداکاری کی دنیا میں باقائدہ قدم رکھنے والے ہیں لیکن ریلیز ہونے سے قبل ہی جنید خان کی ڈیبیو فلم کی ریلیزکھٹائی میں پڑگئی۔

نیٹ فلکس انڈیا اور یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جنید کی فلم ‘مہاراج‘ کا پہلا پوسٹر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردیا گیا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

‘یش راج فلمز کی پروڈکشن‘ میں ہدایت کار ‘سدھارتھ پی ملہوترا‘ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ‘مہاراج‘ 14 جون کو نیٹ فلکس پر اسٹریم کی جانے والی تھی لیکن اپنے والد عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد جنید کی ڈیبیو فلم ‘مہاراج‘ بھی ہندو انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے یش راج فلمز اور نیٹ فلکس آفیشلز کو فلم کی ریلیز روکنے کیلئے خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ فلم کی اسٹریمنگ سے پہلے فلم تنظیم کو دکھائی جائے کیونکہ شبہ ہے کہ فلم میں موجود کچھ سینز  ایسے ہیں جن سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات  مجروح ہوسکتے ہیں۔

خط میں مزید لکھا گیاکہ  فلم کی ریلیز کا فیصلہ تنظیم اسے دیکھنے کے بعد کرے گی اور اگر فلم کو بغیر دکھائے ریلیز کیا گیا تو ملک میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں میں قدم رکھنے سے پہلے جنید خان نے ٹیلی ویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کردیا تھا۔

 وہ بھارتی ریئلٹی شو ’ماسٹر مائنڈز‘ کا حصہ رہ چکے ہیں صرف یہی نہیں انہوں نے اپنے والد عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔

تازہ ترین