انفوٹینمنٹ

پاک بھارت ٹاکرا، عائشہ عمر بھی اِن ایکشن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عائشہ عمر بھی پُرجوش

Web Desk

پاک بھارت ٹاکرا، عائشہ عمر بھی اِن ایکشن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عائشہ عمر بھی پُرجوش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عائشہ عمر بھی پرجوش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عائشہ عمر بھی پرجوش

پاکستان بمقابلہ بھارت کے مابین جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے کیلئے اداکارہ عائشہ عمر نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی دھماکے دار انٹری کردی۔

بارش کے سبب تاخیر کا شکار پاکستان اور بھارت کے اس میچ کو دیکھنے کیلئے نہ صرف بھارتی شائقین پرجوش ہیں بلکہ پاکستانی عوام میں بھی بھرپور جوش ولولہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ٹیلی ویژن اسکرین پر نظر جمائے پاکستانی کرکٹ شائقین بےصبری سے پاکستان کی جیت کا انتظار کررہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شوبز سے وابستہ نامور شخصیات اپنی منفرد پوسٹ سے لہو گرمانے کا کام سرانجام دے رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی منفرد تصاویر جاری کرکے کرکٹ سے محبت کا اظہار کردیا۔

پاکستان ٹیم اور گرین شرٹس کو سپورٹ کرتے ہوئے عائشہ عمر بھی سبز اور سفید لباس میں لپٹی نظر آئیں۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو پاکستان کرکٹ کا سبز کیپ اور سفید شرٹ پہنے دیکھا گیا جسکے ساتھ سبز اور سفید رومال بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

دلکش تصاویر میں فتح کا سائن بناتے کیمرے سے تصویر قید کرنے کے بعد عائشہ عمر نے کیپشن میں لکھا کہ،’لو بھئی جو بھی ہے ہم سب تو امید سے ہیں کہ جیت پاکستان کی ہوگی۔’

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ شروع ہوگئی ہےامریکا کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں۔

میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ 50 منٹ تاخیر کے بعد 8 بج کر 20 منٹ پر ہوا۔

تازہ ترین