انفوٹینمنٹ

ربیکا خان اور حسین ترین کی 'قوالی نائٹ' پر بھی شوخ مزاجی

ٹک ٹاکر جوڑی کی 'قوالی نائٹ' کی تصاویر وائرل

Web Desk

ربیکا خان اور حسین ترین کی 'قوالی نائٹ' پر بھی شوخ مزاجی

ٹک ٹاکر جوڑی کی 'قوالی نائٹ' کی تصاویر وائرل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرا،
فوٹو بشکریہ انسٹاگرا،

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین نے شادی کی تقریب سے قبل منعقدہ قوالی نائٹ کی دلکش تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں دونوں کی پہلے دوستی ہوئی اور پھر دوستی محبت میں بدل گئی۔

25 مئی کو اس جوڑی کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر ان کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور 31 مئی کی رات دونوں کی ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی۔

بات پکی اور ڈھولکی کے بعد اب ربیکا اور حسین کی شادی سے قبل 'قوالی نائٹ' کا اہتمام کیا گیا جس میں قوال کے ساتھ ربیکا خان بھی آواز کا جادو جگاتی نظر آئیں۔

ربیکا اور حسین نے اس خاص رات کی چند یادگار تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی پوز دیتے نظر آئے۔

قوالی نائٹ میں ربیکا نے 'فراز رحمان' کا پیازی رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ حسین ترین 'عمیر الیاس' کا سلور ستاروں والا مرون جوڑا پہنے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر تصاویر بطور پوسٹ جاری کرتے ہوئے حسین ترین اور ربیکا نے بالی وڈ فلم 'کبھی الوداع نہ کہنا' کا مشہور گانا 'تم ہی دیکھو ناں' لگایا اور تصاویر کو گانے کے ذریعے اپنے جذبات کے رنگ میں رنگ دیا۔

علاوہ ازیں دونوں نے ایک رِیل بھی جاری کی جس میں حسین اور ربیکا بالی وڈ فلمی گیت 'یہ تونے کیا کیا' پر اداکاری کرتے اور لپ سنک کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ ربیکا خان اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز، بھاری کام والے ملبوسات اور مہنگی سالگرہ و دیگر پارٹیز کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

وہ پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو اپنے ہر چھوٹے سے چھوٹے ایونٹ کو بھرپور انداز میں مناتی ہیں اور اکثر سہیلیوں کی شادی میں بھی اس قدر تیار ہوکر پہنچ جاتی ہیں کے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی دکھتی ہیں۔

تازہ ترین