اسکینڈلز

کنگنا کو پڑنے والا تھپڑ، ریتیک کو ستانےکا مکافاتِ عمل؟

مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو ماضی یاد دلا دیا گیا

طوبیٰ خضر حیات

کنگنا کو پڑنے والا تھپڑ، ریتیک کو ستانےکا مکافاتِ عمل؟

مداحوں کی جانب سے ادکارہ کو ماضی یاد دلا دیا گیا

فوٹو گریب
فوٹو گریب

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے ایئرپورٹ پر پڑنے والے طمانچے پر اداکار ریتیک روشن کے مداح سوشل میڈیا پر اداکارہ کنگنا کو ٹرول کرتے نظر آرہے ہیں۔

ریتیک روشن اور کنگنا رناوت کی قانونی جنگ کو کون بھول سکتا ہے؟ اس جنگ کو آج بھی بالی ووڈ کے بدصورت جھگڑوں میں سے ایک جھگڑا سمجھا جاتا ہے۔

ریتیک روشن کے فینز نے کنگنا رناوت کی جانب سے ماضی میں اداکار  ریتیک پر گھٹیا الزام لگانے اور ان کی عزت نفس مجروح کرنے پر حالیہ  پڑنے والے تھپڑ  کو اداکارہ کے برے اعمال کا ‘کارما‘ قرار دیدیا۔

ریتیک -کنگنا معاملہ آخر ہے کیا؟

ریتیک اور کنگنا نے فلم  کائٹس اور کرش 3 میں ایک ساتھ کام کیا۔ کرش 3 کے بعد دونوں اداکاروں  کے افیئر کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ 

یہ بھی پڑھیں، تھپڑ واقعہ، کنگنا رناوت کانسٹیبل کی حمایت کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں ریتیک روشن اور ان کی  اہلیہ سوزین خان کے مابین علیحدگی کی وجہ بھی ‘کنگنا رناوت‘  تھیں لیکن جوڑا ہمیشہ اس بات کو چھپاتا رہا۔

 2015 میں جب بھارتی میڈیا کی جانب سے کنگنا رناوت سے اداکار ریتیک روشن اور ان کے افیئر کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ  نے کہا کہ ‘اب میں کیا بولوں؟ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی جو ہوگا پتہ چل جائے گا۔"

دوسری جانب ریتیک بھی کنگنا اور اپنے تعلق پر ہمیشہ خاموش ہی نظر آئے۔ایک  سانگ کے لانچ ایونٹ میں جب میڈیا نے ان سے کنگنا کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے ‘اوہ میرے خدا، میں کیا کہوں؟ اس سے پہلے کہ وہ مزید کچھ کہتے سونم  کپور نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ‘یار، اس نے ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی تو کہا تھا کہ یہ سنگل ہے‘۔

 ریتیک اور کنگنا کی قانونی جنگ

کنگنا اور ریتیک کا معاملہ 2016 میں خراب ہوا جب یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ریتیک روشن نے اداکارہ کنگنا کو فلم عاشقی 3 سے نکلوادیا ہے۔

 میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ‘ہاں اس حوالے سے  بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور اب تو گونگا اور گدھا بھی بتا سکتا ہے کہ یہ افواہیں کہاں آرہی  ہیں‘۔ 

یہ بھی پڑھیں، وشال دادلانی کا کنگنا کو تھپڑ مارنے والی خاتون اہلکار کے حق میں بیان

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘پتہ نہیں یہ لوگ اپنی ایکس کی توجہ حاصل کر نے کیلئے احمقانہ حرکتیں کیوں کرتے ہیں ؟ بہرحال میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ  گڑھے مردے اکھاڑنا میرا کام نہیں‘ـ 

ریتیک کا سخت ردعمل

اداکار ریتیک روشن  نے ایکس پر اس بیان کا سخت ردعمل دیتے ہوئے پوسٹ کی کہ 'میڈیا جن خواتین کا نام میرے ساتھ جوڑ رہا ہے ان سے شادی کرنے سے بہتر ہے میں کسی تانترک سے شادی کرلوں' 

اس معاملے کے بعد ریتیک نے اداکارہ کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھیجا جس میں کہا گیا کہ  مجھے بدنام کرنے پرکنگنا مجھ سے  معافی مانگے۔ 

ریتیک کے وکیل ‘دیپیش مہتا‘ کی طرف سے 26 فروری 2016 کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے’کچھ عرصے سے آپ (کنگنا) پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں میں بھی یہ  امیج بنانے کی کوشش کر رہی ہیں میرے کلائنٹ (ریتیک) اور آپ کے درمیان  رومانوی تعلق ہے۔

آپ ان کی عزت خران کرنے پر ان سے فورا معافی مانگیں۔

کنگنا کا جوابی حملہ

ریتیک کے قانونی نوٹس کا جواب اداکارہ کنگنا نے 21 صفحات پر مشتمل ایک دستاویز میں دیا۔ نوٹس اداکارہ کا مؤقف تھا کہ ‘ اداکار ریتیک کوئی چھوٹے بچے نہیں ہیں کہ انہیں مار پیٹ کر معاشقہ کروایا گیا بلکہ دونوں کے درمیان جو ہوا اس میں  دونوں کی مکمل رضامندی شامل تھی‘۔

ریتیک کے قانونی نوٹس کے جواب میں اداکارہ نے جوابی نوٹس بھیجا جس میں انہوں نے اداکار ریتیک روشن کو  متنبہ کیا کہ یا تو  وہ اپنا نوٹس واپس لیں یا پھر کریمینل کیس کا سامنا کریں۔

ای میلز اور نامناسب تصاویر کا تنازع

لیگل نوٹس کے بعد اداکار ریتیک روشن نے اداکارہ  کنگنا رناوت پر  2014 میں انہیں حد سے زیادہ ای میلز بھیج کر پریشان کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔اداکار  نے وکیل کے ذریعے قانونی نوٹس میں کنگنا پر الزام لگایا کہ انہیں کنگنا کی جانب سے 1 ہزار 439 ای میلز موصول ہوئی ہیں جو بے تکی ہیں۔

نوٹس میں مزیدکہا گیا ہے کہ ‘اداکار نے طویل عرصے تک ای میلز کو نظر انداز کیا اور ان میں سے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔ نوٹس میں اداکار نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا پاگل ہیں کیونکہ وہ پتہ نہیں کس سے ریتیک سمجھ کر بات کررہی تھیں۔

تاہم کنگنا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے ریتیک پر ایک اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے اداکارہ سے بات کرنے کے لیے فیک ای میل آئی ڈی بنائی  ہوئی تھی۔ 

اداکارہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ریتیک روشن انہیں ای میل پر فحش و نازیبا ویڈیوز اور  تصاویر بھیجتے تھے صرف یہی نہیں وہ داکارہ سے بھی ایسا کرنے کا نامناسب مطالبے کرتےتھے۔

اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ریتیک روشن نےکنگنا رناوٹ پر بلیک میلنگ کا الزام لگایا اور بیان جاری کیا کہ اداکارہ خود  انہیں فحش ویڈیوز و تصاویر بھیجتی تھیں جس سے وہ عاجز آچکے تھی۔

قانونی جنگ کون جیتا

اچھے خاصے شور شرابے کے بعد کنگنا رناوت اور ریتیک روشن کی قانونی جنگ ممبئی سائبر کرائم سیل نے کوئی ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے بند کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا فرانزک محکمہ ریتیک کے اس جعلی اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا جس کے حوالے سے کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ اداکار  کا فیک اکاؤنٹ ہے جس سے ریتیک ان سے بات کرتے ہیں ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ‘ہم میل آئی ڈی تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ سرور امریکہ کا ہے اور یہ پتہ لگانا بہت مشکل ہے کہ اکاؤنٹ کون استعمال کر رہا تھا‘۔

ان تمام بیان بازیوں کے بعد بالآخر 16 نومبر 2016 کو تقریباً ایک سال کے بعد ریتیک-کنگنا جنگ ختم ہوگئی۔

تازہ ترین