فلم / ٹی وی

’بجرنگی بھائی جان’ کاسیکوئل، ڈائریکٹر نے اہم فیصلہ سنادیا

سیکوئل کے لیے ابھی تک کوئی کہانی نہیں ہے۔

Web Desk

’بجرنگی بھائی جان’ کاسیکوئل، ڈائریکٹر نے اہم فیصلہ سنادیا

سیکوئل کے لیے ابھی تک کوئی کہانی نہیں ہے۔

سیکوئل کے لیے ابھی تک کوئی کہانی نہیں ہے
سیکوئل کے لیے ابھی تک کوئی کہانی نہیں ہے

بالی وڈ فلمساز کبیر خان نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان’ کے سیکوئل سے متعلق اپڈیٹ شیئر کردیں۔

سال 2015 وہ سال ہی جب سینما گھروں میں اداکار سلمان خان اور چائلڈ اسٹار آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا نے اپنے نام کا ڈنکا بجایا۔فلم ’بجرنگی بھائی جان’ریلیز ہوتے ہی نہ صرف پورے بھارت میں تہلکہ مچا بلکہ اسکی گونج پاکستان تک سنائی دی۔

فلم کی ریلیز کے 9 سال بعد بھی آج تک مداح اور فلمی شائقین سلمان خان کو بجرنگی بھائی جان کے نام سے یاد کرتے ہیں جبکہ گونگی بچی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا بھی اپنی لازوال اداکاری سے ایک الگ مقام حاصل کرچکی ہیں۔

حال ہی میں فلمساز کبیر خان نے ’بجرنگی بھائی جان’ کے سیکوئل کی اپڈیٹ شیئر کی ہیں۔

کبیر خان، جو اپنی اگلی فلم 'چندو چیمپئن' کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے پاس 2015 کے ٹائٹل 'بجرنگی بھائی جان' کے سیکوئل کے لیے ابھی تک کوئی کہانی نہیں ہے۔

انہوں نے یہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کہانی کو آگے بڑھانے کے بارے میں بہت سارے خیالات ہیں، لیکن اسکرپٹ پر ابھی کام جاری ہے۔

کبیر خان کا یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ،"اگر آپ مجھ سے پوچھیں کہ کوئی اسکرپٹ تیار ہے تو نہیں لیکن تھوڑے بہت آئیڈیاز ہیں اور اسی کے ساتھ  بجرنگی کو آگے لے جانے کے بہت سے دلچسپ طریقے ہیں’۔

یاد رہے کہ اپریل 2024 میں فلم پروڈیوسر کے کے رادھاموہن نے انکشاف کیا تھا کہ بجرنگی بھائی جان 2 کا اسکرپٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے، جلد ہی اسکرپٹ سلمان بھائی کو سنائیں گے، پھر دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین