انفوٹینمنٹ

صبور علی کے فیشن نے انہیں ’دعا لیپا لائٹ’ بنا دیا

اداکارہ پر نفرت آمیز تبصرے جاری

Web Desk

صبور علی کے فیشن نے انہیں ’دعا لیپا لائٹ’ بنا دیا

اداکارہ پر نفرت آمیز تبصرے جاری

اداکارہ صبور علی، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
اداکارہ صبور علی، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی نے اپنا تازہ ترین فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے صارفین کے تمام نفرت آمیز تبصروں کا تیر اپنی جانب موڑ لیا۔

صبور علی نے اداکار علی انصاری سے شادی کرنے کے بعد اپنے ڈریسنگ سینس میں حیران کن تبدیلی کی ہے جسے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین نے محسوس کیا بلکہ انکے انتخاب پر اکثر و بیشتر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں دیکھنے کو ملا جس میں اداکارہ صبور علی کے مداح اپنے نفرت آمیز تبصروں سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے چند تصاویر جاری کیں جس میں انہیں بولڈ لباس میں دیکھ کر مداحوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔

انسٹاگرام پر جاری مذکورہ تصاویر میں اداکارہ کو سفید رنگ کی مختصر سی شرٹ کیساتھ جینز پہنے دیکھا گیا، صبورعلی کی اس شرٹ میں سائیڈکٹ آؤٹ ڈیزائن بناہوا تھا جسے فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والوں کو کچھ خاص سمجھ نہ آیا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے بالوں کو یکجا کرتے ہوئے چوٹی سے باندھ رکھا تھا اور گلے میں سیاہ پھول سے بنا بینڈ بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتانظر آیا۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے کیپشن میں اپنے انتخاب پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ،’مجھے یہ اسی طرح پسند ہے۔’

اہلیہ کی بولڈ تصاویر پر انکے شوہر و اداکار علی انصاری سمیت اداکارہ مایا علی ، حسن رضوی ، انوشے اشرف اور کین ڈول نے پسندیدگی کا اظہار کیا لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ان پر نفرت آمیز جملے کستے نظر آئے۔

صارفین نے اپنےطنزیہ وار کرتے ہوئے انہیں جھانوی کپور قرار دیا تو کوئی انہیں دعا لیپا کا لائٹ ورژن ٹہراتا نظر آیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ صارفین اہلیہ کے ڈریسنگ سینس پر انکے شوہر علی انصاری کو تعریف کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔

تازہ ترین