وائرل اسٹوریز

شعیب سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کو نئی محبت کی تلاش؟

ثانیہ مرزا ’لوو انٹرسٹ’ تلاش کرنے لگیں

Web Desk

شعیب سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کو نئی محبت کی تلاش؟

ثانیہ مرزا ’لوو انٹرسٹ’ تلاش کرنے لگیں

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکا کہنا ہے کہ وہ پہلے ’لوو انٹرسٹ’  ایک (چاہنے والا) ساتھی ڈھونڈیں گی۔

سابقہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا یوں تو اپنے معنی خیز پیغامات کے سبب تعریفیں سمیٹتی نظر آتی ہیں، 37 سالہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے سابق شوہر و کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد اپنے 6 سالہ بیٹے اذہان مرزا کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں نظر آرہی ہیں۔

اور اسی کے ساتھ ساتھ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرکے بھی سب کی توجہ حاصل کیے رکھتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کا  شعیب سے علیحدگی کے بعد سنگل پیرنٹ ہونے کے ناطے بیٹے اذہان مرزا کی پرورش کرنا اور اپنے کیرئیر کو ساتھ لے کر چلنا جہاں انکے صارفین کو خوب پسند آرہا ہے وہیں انکی حالیہ ویڈیو میں نئی محبت کی تلاش نے انکے فینز کو دنگ کردیا۔

ثانیہ مرزا نے دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے آئندہ آنے والی قسط میں بطور مہمان شرکت کی جس کا پرومو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

وائرل ویڈیو میں شو کے میزبان کپل شرما نے انھیں یاد دلایا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ اگر ثانیہ مرزا پر کوئی بائیوپک  بنی تو وہ اس میں ثانیہ کے لوو انٹرسٹ (چاہنے والا) کا کردار ادا کریں گے۔

یہ سنتے ہی سابقہ ٹینس اسٹار نے نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ لگے ہاتھوں بنا رکے جواب دیا کہ’ ابھی پہلے مجھے اپنا لوو انٹرسٹ ڈھونڈنا ہے’۔

ثانیہ کے اس جملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انکے چہرے پر نمودار ہونے والی کھلکھلاہٹ کی جم کر تعریف کی اور یہ کہتے نظر آئے کہ شعیب ملک سے راہیں جدا کرنے کے بعد انہیں پہلی بار اس طرح ہنستے دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی اور انکا ایک بیٹا ہے۔

بعد ازاں رواں سال کے آغاز میں شعیب ملک نے ثانیہ کو طلاق دینے کی تصدیق کرتے ہوئے اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

تازہ ترین