اسکینڈلز

تصاویر کی واپسی، ہاردیک اور نتاشا کی طلاق کا ڈراپ سین ہوگیا

نتاشا اسٹینکووچ نے شادی کی تصاویر ’ان آرکائیو‘ کردیں

Web Desk

تصاویر کی واپسی، ہاردیک اور نتاشا کی طلاق کا ڈراپ سین ہوگیا

نتاشا اسٹینکووچ نے شادی کی تصاویر ’ان آرکائیو‘ کردیں

نتاشا اور ہاردیک پانڈیا نے عوام کو بیوقوف بنادیا؟
نتاشا اور ہاردیک پانڈیا نے عوام کو بیوقوف بنادیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سے غائب کی گئیں شادی کی تصاویر پھر سے ’ان آرکائیو‘ کردیں۔

جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

اسٹار جوڑی میں علیحدگی کا خدشہ سب سے پہلے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'ریڈ اِٹ' پر ایک صارف نے ظاہر کیا جس کے بعد بھارتی میڈیا پر طلاق کی خبریں زور پکڑ گئیں اور متعدد بھارتی خبر رساں ادارے تو اس خبر کی تصدیق کرتے بھی دکھے۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر اسٹار جوڑی کی طلاق کی خبریں تہلکہ مچاتی نظر آئیں لیکن دونوں نے اس خبر کی تصدیق و تردید کرنے سے گریز کیا اور انسٹاگرام پر مبہم اسٹوریز شیئر کرتے رہے۔

ریڈ اٹ صارف نے دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ نتاشا اسٹینکووچ انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر بھی ہٹا چکی ہیں لیکن اب نتاشا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تبدیلی کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

نتاشا اسٹینکووچ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹائی گئی شادی کی تصاویر ان آرکائیو کردی ہیں جس کے بعد وہ ان کے اکاؤنٹ پر پھر سے دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس پوسٹ کو نتاشا اسٹینکووچ  کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واپس دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور کمنٹ سیکشن کو متضاد تبصروں سے بھر دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ ارے یہ کیا؟ یہ تو جادو ہوگیا‘،جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ ارے دوستوں بیوقوف بننے کے بعد آپ سب کو واپس خوش آمدید‘۔

واضح رہے کہ طلاق کی خبر پھیلنے کے بعد بھارتی میڈیا میں یہ افواہ بھی گردش کر رہی تھی کہ ہاردیک اور نتاشا اسٹینکووچ نے طلاق کا جھوٹا ڈراما کیا ہے تاکہ ہاردیک کی آئی پی ایل میں ناقص کارکردگی کو عوام بھلادے۔

تازہ ترین