انفوٹینمنٹ

ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر جوڑی شادی کرنے کیلئے تیار

Web Desk

ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈھولکی کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاکر جوڑی شادی کرنے کیلئے تیار

ربیکا اور حسین کی ڈھولکی میں ٹوئننگ
ربیکا اور حسین کی ڈھولکی میں ٹوئننگ

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز  ربیکا خان اور حسین ترین کی بات پکّی کے بعد ڈھولکی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں دونوں کی پہلے دوستی ہوئی اور پھر دوستی محبت میں بدل گئی۔

25 مئی کو اپنی محبت کو شادی کے راستے پر لے جاتے ہوئے دونوں کی فیملیز نے ’بات پکّی‘ کی رسم کا انعقاد کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں نے انسٹاگرام پر یادگار تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ جاری کی جس میں دونوں کی خوشی ان کے چہروں سے واضح طور پر عیاں ہے۔

بات پکّی کی تصاویر کے بعد ربیکا اور حسین نے اپنے ٹک ٹاکر فرینڈز کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں یہ انکشاف کیا کہ انکی شادی میں 19 دن باقی رہ گئے ہیں۔

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور 31 مئی کی رات دونوں کی ڈھولکی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ڈھولکی کے موقع پر ربیکا خان نے سیاہ میکسی پہنی جس پر سنہرے دھاگے اور نگوں کا کام کیا گیا جبکہ اپنے لُک کوپہلی مرتبہ تھوڑا سادہ رکھتے ہوئے ربیکا نے زلفوں کو چوٹی میں باندھا اور میک اپ میں بھی سادگی اختیار کی۔

اس موقع پر حسین ترین نے ربیکا خان کے جوڑے سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سیاہ لباس ہی زیب تن کیا۔

ڈھولکی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کہیں ربیکا اور حسین گانے گاتے نظر آرہے ہیں تو کہیں آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔

تازہ ترین