انفوٹینمنٹ

سنجے دت کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

جیل گیا ہوں میں اور بھی بہت سی مشکلات جھیلی ہیں

Web Desk

سنجے دت کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

جیل گیا ہوں میں اور بھی بہت سی مشکلات جھیلی ہیں

بالی وڈ کے کھل نائک سنجے دت نے اپنی زندگی کے بڑے پچھتاوے کا راز فاش کردیا۔

انہوں نے ایک شو میں کہا کہ ’ہم اپنے والدین کیلئے ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ ممی پاپا ہیں تو یہ ہمیشہ ہی رہیں گے۔‘

سنجے دت نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ماں نے  مجھے ایک بات کہی تھی کہ سنجے میرے ساتھ بیٹھ، میرے ساتھ ٹائم گزار کیونکہ میں کب چلی جاؤنگی مجھے نہیں پتہ لیکن پھر تمہیں بہت برا لگے گا۔‘

اداکار نے کہا کہ والدہ کی بات پر میں سوچتا تھا کہ ممی کو تو کہیں نہیں جانا، وہ تو یہیں ہیں لیکن جب والدہ دنیا چھوڑ گئیں تو مجھے احساس ہوا کہ کیا تھا کہ میں والدہ کے ساتھ کچھ کھنٹے گزار لیتا؟ اگر میں ہفتے کے چند گھنٹے ماں کی ساتھ بیٹھ جاتا تو مجھے شاید یہ برا احساس نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی میں ایک فیملی کا ہونا بہت ہی ضروری ہے، فیملی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی چیز نہیں ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں نے دنیا میں بہت چیزیں دیکھی ہیں، جیل گیا ہوں میں اور بھی بہت سی مشکلات جھیلی ہیں اور یہی سبق سیکھا ہے کہ مشکل کے وقت صرف ممی پاپا ہی آپ کے ساتھ رہیں گے باقی کوئی بھی نہیں ہوگا۔

تازہ ترین