فلم / ٹی وی

ہانیہ عامر نے فہد مصطفیٰ کو اپنا نیا پارٹنر چُن لیا

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

Web Desk

ہانیہ عامر نے فہد مصطفیٰ کو اپنا نیا پارٹنر چُن لیا

فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ہانیہ عامر  اور فہد مصطفیٰ ، فوٹو بشکریہ گوگل
ہانیہ عامر  اور فہد مصطفیٰ ، فوٹو بشکریہ گوگل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے زاویا نعمان، وہاج علی اور فرحان سعید کے بعد اب اداکار فہد مصطفیٰ کو اپنا نیا پارٹنر چن لیا۔

ڈراموں کے بعد فلمی دنیا اور پھر ٹیلی ویژن کی میزبانی کے بعد ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پاکستانی ڈراموں میں دھماکے دار واپسی کر رہے ہیں تاہم اس مرتبہ انکے ساتھ ہانیہ عامر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ اب بہت جلد اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

بدر محمود کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم’ کو فرحت اشتیاق نے لکھا ہے جو  بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی مکمل کاسٹ کی تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم اداکارہ ہانیہ عامر شرجینا کے کردار میں نظر آئیں گی جس کی ایک جھلک انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے اپنے مداحوں کو بھی دکھائی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرہانیہ عامر نے پردے کے پیچھے کے مناظر دکھائے جس میں انہیں شرجینا کے لُک کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔

ویڈیو  شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ،’شرجینا کا کردار یہ ہے کہ  وہ اپنے سابقہ ​​ ایکس سے نفرت کرتی ہے اور خفیہ طور پر  امریکی گلوکارہ بلی ایلش سے محبت کرتی ہے۔’

دوسری جانب اس خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کو جلد ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوگئے۔

تازہ ترین