انفوٹینمنٹ

اپنی ماں کی قدر خود ماں بن کر ہوئی، زارا نور عباس

پہلے امی کی قدر نہیں کرتی تھی لیکن اب ان کا احساس ہوتا ہے،زارا نور عباس

Web Desk

اپنی ماں کی قدر خود ماں بن کر ہوئی، زارا نور عباس

پہلے امی کی قدر نہیں کرتی تھی لیکن اب ان کا احساس ہوتا ہے،زارا نور عباس

ماں بننے کے بعد اپنی ماں کی اہمیت کا اندازہ ہوا
ماں بننے کے بعد اپنی ماں کی اہمیت کا اندازہ ہوا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت  اداکارہ زارا نور عباس نے ایک انٹرویو کے دوران  انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد ان میں سے غصہ ختم ہوگیا ہے۔

رواں سال مارچ میں بیٹی ‘نور جہاں‘ کی پیدائش کے بعد سے ہی اداکارہ زارا نور عباس ایک منفرد شخصیت کی مالک خاتون کے طور پر نظر آرہی ہیں۔

اپنی پریگننسی سے لے کر بیٹی کی پیدائش تک زارا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پہلی مرتبہ ماں بننے والی خواتین سے لیکر والدین بننے کے بعد ہونے والی مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔

حال ہی میں ایک تازہ انٹرویو  کے دوران  زارا نے  نور جہاں کی پیدائش کے بعد اپنے رویے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماں بننے کے بعد مجھ میں رحم دلی اور ہمدردی کے جذبات کافی زیادہ بڑھ گئے ہیں  صرف یہی نہیں اپنی بیٹی کے جنم کے بعد اب میں اپنی والدہ  کی پہلے سے زیادہ قدر کرنے لگی ہوں۔

زارا  نے بحیثیت والدین  بچوں کی تربیت  کرنے کے بارے میں بھی  اپنے خیالات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ  مجھے لگتا ہے کہ بچوں کی اچھی تربیت کے گْر  انسان کو وقت کے ساتھ ساتھ خود ہی آتے ہیں‘۔

 جیسے جیسے بچے بڑے ہورہے ہوتے ہیں والدین ان کے مزاج کو سمجھ کر اس حساب سے ان کے لیے بہترین فیصلے کرتے ہیں اسی لیے میں اپنی بیٹی سے کچھ نہیں چاہتی سوائے اس کے کہ میری بیٹی  ایک بااخلاق اور ہمدرد انسان بنے۔
واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں 27 مارچ کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی تھی۔            

تازہ ترین