انفوٹینمنٹ

چاہتی ہوں میری بیٹی ایک بااخلاق انسان بنے، زارا نور عباس

ماں بننے کے بعد زارا نور میں کیا تبدیلیاں آئیں؟

Web Desk

چاہتی ہوں میری بیٹی ایک بااخلاق انسان بنے، زارا نور عباس

ماں بننے کے بعد زارا نور میں کیا تبدیلیاں آئیں؟

ماں بننے کے بعد زارا نور میں کیا تبدیلیاں آئیں؟
ماں بننے کے بعد زارا نور میں کیا تبدیلیاں آئیں؟

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے بعد خود میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر لب کشائی کردی۔

مارچ 2024 میں بیٹی کو جنم دینے کے بعد اداکارہ زارا نور عباس نے خوشی منانے کیلئے ایک عالیشان تقریب کا اہتمام کیا جس میں لالی وڈ ستاروں کو مدعو کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

دوسری جانب اداکارہ اپنی بیٹی نور جہاں کی پیدائش کے بعد اکثر و بیش نئی ماؤں کے نام پیغام جاری کرتی نظر  بھی آئی ہیں کبھی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہیں ولدیت قبول کرنے والے جوڑوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے دیکھا گیا  تو کبھی اپنے انٹرویو میں اداکارہ خواتین کے جذبے کی معترف نظر آئیں۔

حال ہی میں زارا نور عباس نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نور جہاں کی پیدائش کے بعد بطور ماں خود میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔

یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میرا غصہ بالکل ختم ہو گیا ہے۔اور اسی کے ساتھ  اب میں وقت کی قدر کرنا بھی سیکھ گئی  ہوں۔

زارا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ،’میں پہلے سے زیادہ ہمدرد ہوگئی ہوں اور میں اپنی امّی کی پہلے سے زیادہ قدر کرنے لگی ہوں۔’

زارا نور عباس نے بچوں کی پرورش کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بچوں کی پرورش کرنا انسان وقت کے ساتھ ساتھ ہی سیکھتا ہے یعنی جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں تو ان کی بڑھتی عمر اور ان کے مزاج کے حساب سے ہی والدین یہ فیصلہ صحیح سے کر سکتے ہیں کہ اُنہیں اپنے بچے کی پرورش کیسے کرنی چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ میری بیٹی ایک بااخلاق اور ہمدرد انسان بنے اس لیے میں اپنی بیٹی کی پرورش کرتے ہوئے اسی چیز پر زیادہ توجہ دوں گی باقی میں پڑھائی کے حوالے سے اس پر زیادہ سختی نہیں کروں گی۔

تازہ ترین