پاکستان

نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر بن گئے

شہباز شریف نے 13 مئی کو پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

Web Desk

نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر بن گئے

شہباز شریف نے 13 مئی کو پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

پارٹی کی صدارت دوبارہ نواز شریف کو سونپنے کے لیے شہباز شریف نے  اس عہدے سے 13 مئی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔
پارٹی کی صدارت دوبارہ نواز شریف کو سونپنے کے لیے شہباز شریف نے اس عہدے سے 13 مئی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

 سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف  وفاق اور پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ جولائی 2017 میں پانامہ کیس میں سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ جنوری 2018 میں پارٹی کی صدارت سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

جس کے بعد سے یہ عہدہ ان کے چھوٹے بھائی اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس تھا۔

تاہم رواں برس جنوری میں جب آرٹیکل 62 اے کی تشریح کا فیصلہ آیا تو نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی اور عام انتخابات میں وہ دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب بھی ہوئے۔

چنانچہ پارٹی کی صدارت دوبارہ نواز شریف کو سونپنے کے لیے شہباز شریف نے اس عہدے سے 13 مئی کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

پارٹی صدر کے عہدے کیلئے چاروں صوبوں سے علیحدہ علیحسہ نواز شریف کے  8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے۔

پارٹی صدر کے امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح 10 سے 12بجے تک کا تھا، جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجے تک کی گئی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی۔

فہرست کے مطابق صرف ایک امیدوار نواز شریف پارٹی کی صدارت کے عہدے کے امیدوار ہیں، اس طرح وہ مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کےاجلاس میں کیاجائےگا، جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور پارٹی صدر کامیابی کےاعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی۔

تازہ ترین