فیشن

ربیکا خان اور حسین ترین کی ’بات پکی’ کی مکمل تفصیلات

ربیکا خان نےمنگنی میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

Web Desk

ربیکا خان اور حسین ترین کی ’بات پکی’ کی مکمل تفصیلات

ربیکا خان نےمنگنی میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟

ربیکا اور حسین ترین کی منگنی فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین ترین کی منگنی فوٹو انسٹاگرام

پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی و ٹک ٹاکر ربیکا خان نے حسین ترین کے ساتھ اپنی بات پکی کی رسم کی ایچ ڈی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں ۔

سوشل میڈیا پر ہر جانب ربیسین (ربیکا اور حسین) کی بات پکی کی تصاویر اور ویڈیوز چھائی ہوئی ہیں جسے صارفین اور انکے مداح خوب پسند کررہے ہیں ۔

سفید تھیم پر مشتمل اس تقریب میں دلہن ربیکا اور دولہا حسین ترین کے ملبوسات سمیت ارد گرد کی سجاوٹ بھی قابل دید تھی جسے سوشل میڈیا صارفین سمیت انکے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ربیکا خان نے تقریب کی دلکش تصاویر بھی جاری کیں جس  میں  25 مئی 2024 کو ہونے والی بات پکی کی رسم میں ربیکا خان کو سفید عروسی جوڑے میں دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر حسین ترین بھی اپنی منگیتر کے لباس سے ٹوئننگ کرتے سفید سوٹ میں نظر آئے۔

ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام

اس تقریب خاص کیلئے ربیکا خان کا سفید حسین جوڑا ’MYSIE BY TAHIRA’ کا ڈیزائن کردہ سے جس میں سفید پشواس انکے حسن کو دوآتشہ کررہی تھی جبکہ اسی کے ساتھ ربیکا خان کا نیٹ کا دوپٹہ جس پر گوٹے سے ’حسین کی ربیکا’ کے ساتھ منگنی کی تاریخ لکھی گئی تھی ’جیا آرٹس اینڈ کرافٹ’ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام

صرف یہ ہی نہیں بلکہ پرلز کے موتیوں سے تیار کردہ ایک خوبصورت فریم بھی اس تقرب کو رونق بخشتا نظر آیا جس پر قرآنی آیت کے ساتھ منگنی کی تاریخ اور دلہن اور دولہا کا نام شامل کیا گیا تھا۔

ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام

اور اگر بات کی جائے ربیکا خان کی حسین مہندی کی تو ’حسین کی ربیکا’ کے نام والی خوبصورت مہندی کیلئے ٹک ٹاکر ربیکا خان نے ’میک اپ اینڈ حنا بائے حرا’ کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:ربیکا خان کو نعتِ رسولﷺ پڑھنا مہنگا پڑگیا

کہانی یہاں بھی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس تقریب خاص کیلئےحسین ترین اور ربیکا خان نے گلے میں پیسوں کا خوبصورت ہار پہنا جو سب کی توجہ حاصل کیے نظر آیا ، اس خوبصورت ڈیزائن والے ہار کی بات کریں تو پیسوں سے بنا یہ خوبصورت ہار ’رائل فلارسٹ’ کا شاہکار تھا۔

ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام

 دوسری جانب حسین ترین نے بھی اپنی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپنے سب سے خاص دن پر حسین ترین نے اپنے ہی کلاتھنگ برانڈ ’حسین ترین آفیشل’ کا سفید کرتہ پاجامہ پہنا جبکہ اپنے اسٹائل کو مکمل کرنے کیلئے انہوں نے کاشیز کی خدمات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ربیکا خان کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ

ربیکا خان اور حسین ترین کی اس تقریب کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کرتے نظر آرہے ہیں اور اسی کے ساتھ اس جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد بھی دے رہے ہیں ۔

ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام
ربیکا اور حسین کی بات پکی، فوٹو انسٹاگرام

یاد رہے کہ ربیکا اور حسین ترین کی ملاقات ایک نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو کے دوران ہوئی جہاں یہ ملاقات دوستی میں تبدیل ہونے کے بعد محبت کے رشتے میں بدل گئی۔بعدازاں گیم شو کے بعد سے ہر خوشی غمی کے موقع پر ان دونوں کو ایک دوسرے کے ہمراہ دیکھا جاتا رہا۔

تازہ ترین