انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ کی بیٹی کی وطن واپسی کے منتظر

Web Desk

شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ کی بیٹی کی وطن واپسی کے منتظر

شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ کی بیٹی کی وطن  واپسی کے منتظر

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان اور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ دہائیوں سے ایک دوسرے کے دوست، کو اسٹار اور  آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں۔

بات جب دونوں ستاروں کی دوستی کی ہورہی ہو تو ان کے بچوں کا تذکرہ بھی لازمی سی بات ہے، دونوں ایک دوسرے کے بچوں کو خوب پسند کرتے ہیں اور مشکل میں ساتھ دینا فوراً سامنے بھی آجاتے ہیں۔

اب شاہ رخ خان جوہی چاؤلہ کی بیٹی جھانوی کی گریجویشن پر مسرور دکھائی دے رہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

جوہی چاؤلہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی کاووکیشن کی ایک تصویر جاری کی اور بتایا کہ جھانوی نے  کولمبیا یونیورسٹی سے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرلیا ہے۔

جوہی چاؤلہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ یہ بہت زبردست ہے، میں جھانوی کی واپسی کا منتظر ہوں تاکہ ہم سب ساتھ مل کر اس کامیابی کا بھرپور جشن منا سکیں۔

خیال رہے کہ جوہی چاؤلہ قیامت سے قیامت تک، ہم ہیں راہی پیار کے، عشق، یس باس اور ڈر جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1995 میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ آئی پی ایل ٹیم کے کے آر کی بھی شریک مالک ہیں۔

تازہ ترین