سوشل میڈیا

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ربیکا خان اور حسین ترین کی'بات پکّی' کی تصاویر وائرل

Web Desk

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات کا آغاز

ربیکا خان اور حسین ترین کی'بات پکّی' کی تصاویر وائرل

ربیکا خان اور حسین ترین کے گھر شادی کی شہنائیاں بجنے لگیں
ربیکا خان اور حسین ترین کے گھر شادی کی شہنائیاں بجنے لگیں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیا۔

گزشتہ چند سالوں سے محبت کے رشتے میں بندھی اس جوڑی کی گزشتہ رات 'بات پکّی' کی رسم کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ربیکا خان اور حسین ترین نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جہاں دونوں کی پہلے دوستی ہوئی اور پھر دوستی محبت میں بدل گئی۔

ربیکا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں انکے ہاتھ ہر پہندی لگی ہوئی تھی اور انکے ایک ناخن پر '25 مئی' تاریخ لکھی ہوئی تھی۔

ربیکا نے اس تصویر کو جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' سب سے زیادہ دلچسپ وی لاگ دیکھنے کیلئے انتظار کیجیئے' اور اس کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل کا لنگ شیئر کیا۔

بعدازاں ربیکا نے یوٹیوب پر وی لاگ اپ لوڈ کیا جس میں انکے ہاتھوں میں مہندی لگتی دکھائی گئی لیکن انہوں نے پورے وی لاگ میں اس کی وجہ نہیں بتائی لیکن یہ ضرور کہا کہ ' میرے چہرے پر آنے والی لالی کی وجہ آپ سب کو جلد پتا چلنے والی ہے جس کو سن کر آپ سب خوشی سے جھوم اٹھیں گے'۔

اب سوشل میڈیا پر دونوں کی 'بات پکّی' کی تصاویر اور ویڈیوز زیرِ گردش ہے جن میں ربیکا خان بھرپور کام والی سفید پشواس پہنی ہوئی ہیں جبکہ حسین نے ربیکا سے ٹوئننگ کرتے ہوئے سفید کُرتا اور ٹراؤزر پہنا۔

اس جوڑی کے مداح اس دن کا انتظار گزشتہ چند سالوں سے بے صبری سے کر رہے تھے جو اب ان کی 'بات پکّی' کی تصاویر دیکھ کر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔

ربیکا نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی زندگی کی اس خاص رسم کا وی لاگ بھی جاری کیا جس میں 'بات پکّی' کے یادگار لمحات شامل کیے ہیں۔

مذکورہ وی لاگ میں ربیکا خان 'بات پکّی' کی تقریب کیلئے تیار ہوتی نظر آئیں جس کے بعد وہ سجی سنوری تقریب میں دلہن بنی دکھیں۔

وی لاگ میں ربیکا خان کے بھائی ان کو دوپٹے کے سائے میں لیکر آئے اور صوفے پر بٹھا دیا جہاں انکے ساتھ حسین ترین کو بٹھا کر دونوں کی رسم کی گئی۔


یاد رہے کہ ربیکا خان اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز، بھاری کام والے ملبوسات اور مہنگی سالگرہ و دیگر پارٹیز کے سبب خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

وہ پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی اکلوتی بیٹی ہیں جو اپنے ہر چھوٹے سے چھوٹے ایونٹ کو بھرپور انداز میں مناتی ہیں اور اکثر سہیلیوں کی شادی میں بھی اس قدر تیار ہوکر پہنچ جاتی ہیں کے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی دکھتی ہیں۔

تازہ ترین