کھیل

وہ کرکٹرز جن کی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی افواہیں گرم ہیں۔

Web Desk

وہ کرکٹرز جن کی شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی افواہیں گرم ہیں۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی اپنی اہلیہ و سربیا کی اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 31 مئی 2020 کو شادی کی تھی اور اسی سال 30 جولائی کو اپنے بیٹے آگستیا کا دنیا میں استقبال کیا تھا۔

اب مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ریڈ اِٹ‘ پر ایک صارف کی پوسٹ خوب چرچوں میں ہے جس میں ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی شادی ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ریڈ اِٹ صارف نے پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ فی الحال ایک افواہ ہے لیکن ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوچ ایک دوسرے کے ساتھ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر نہیں کر رہے اور نتاشا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا تھا لیکن اب ہاردیک پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے‘۔

میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاعات بھی گرم ہیں کہ طلاق کے بعد ہاردیک پانڈیا کی 70 فیصد پراپرٹی ان کی اہلیہ کے نام ہوجائے گی۔

تاحال دونوں کی جانب سے طلاق کی باضابطہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی تاہم دنیائے کرکٹ سے وابستہ اُن کھلاڑیوں کا ذکر مندرجہ ذیل ہے جن کی شادیوں کا انجام طلاق پر ہوا۔

عمران خان

پاکستان کو ورلڈکپ جتانے والے مایہ ناز سابق کپتان و سابق وزیراعظم عمران خان کُل 3 شادیاں کر چکے ہیں جن میں سے 2 طلاق پر ختم ہوئیں۔

16 مئی 1995 کو عمران خان نے جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی، یہ شادی 2004 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

2015 کے اوائل میں عمران خان نے پاکستانی نژاد برطانوی صحافی ریحام خان سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، یہ شادی 9 ماہ چلی اور 30 اکتوبر 2015 کو طلاق پر ختم ہوئی، 2018 میں عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کی جوکہ تاحال برقرار ہے۔

شکھر دھون

بھارتی کرکٹر شکھر دھون نے اپنے اہلیہ عائشہ مکھرجی سے 2021 میں شادی کے 8 سال بعد طلاق لے لی تھی۔

عائشہ اور شکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا زورآور بھی ہے۔

دنیش کارتک

بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے نکیتا ونجارا سے 2007ء میں شادی کی تھی جو اُن کی بچپن کی دوست تھیں۔

تاہم 2012ء میں دونوں نے طلاق لے لی تھی کیونکہ نکیتا ونجارا کا دنیش کارکتک کے ساتھی کھلاڑی مرالی وجے سے معاشقہ شروع ہوگیا تھا جنہوں نے بعدازاں شادی بھی رچالی تھی۔

اظہر الدین

سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے کے لیے 1996 میں اپنی بیوی نورین کو طلاق دے دی تھی۔

سنگیتا سے ملنے سے پہلے ہی اظہرالدین شادی شدہ تھے اور 2 بچوں کے باپ تھے، اُن کی پہلی بیوی نورین اظہر الدین کی فیملی کی چہیتی بہو تھیں۔

محمد اظہرالدین کو طلاق کے عوض میں نورین کو تقریباً ایک کروڑ روپے دینے پڑے تھے، اس وقت اسے ملک کی مہنگی ترین طلاق مانا گیا تھا۔

1996 میں سنگیتا بجلانی اور محمد اظہر الدین نے شادی کرلی تھی، سنگیتا بجلانی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام عائشہ رکھ لی تھا، تاہم دونوں کی شادی 14 سال تک چل سکی۔

مائیکل کلارک

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کیلے لی سے فروری 2020 میں راہیں جدا کر لی تھیں۔

مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی 4 سالہ بیٹی کیلسے کلارک بھی ہے۔

شعیب ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو رواں برس جنوری میں طلاق دے دی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین