انفوٹینمنٹ

صبور علی پر بھی ’بدو بدی‘ کا جادو چل گیا

چاہت فتح علی خان کےگانےبدوبدی کا اثر دن بہ دن بڑھنے لگا

Web Desk

صبور علی پر بھی ’بدو بدی‘ کا جادو چل گیا

چاہت فتح علی خان کےگانےبدوبدی کا اثر دن بہ دن بڑھنے لگا

صبور کی نئی پوسٹ پر بدو بدی لے بول دیکھ کر مداح حیران
صبور کی نئی پوسٹ پر بدو بدی لے بول دیکھ کر مداح حیران

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ صبور علی وائرل سانگ ‘بدو بدی’ کے سحر میں گرفتار ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ صبور علی کی جانب سے  فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے ڈرامے ‘بے حد‘ کے سیٹ سے چند تصاویر پوسٹ کی گئیں۔ 

ان تصاویر میں دلہن بنی صبور کے ہمراہ اداکار عفان وحید اور مدیحہ امام کو دیکھا جاسکتا ہے۔

صبور نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں میں مداحوں سے ان کے ڈرامے ‘بے حد‘ کی حالیہ نشر ہونے والی قسط کے بارے میں پوچھا۔

اداکارہ اپنی پوسٹ پر سانگ بدو بدی کے بول ‘مزہ لئے اج دا، اج دا‘ کی بدولت مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب ہوگئیں صرف یہی نہیں صبور نے تصاویر پر میوزک کی طور پر بھی اسی گانے کا استعمال کیا  ہے۔

 مداح  صبور کی پوسٹ پر چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کے بول دیکھ کر ششدر رہ گئے، ناصرف مداح بلکہ معروف شخصیات بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بیچ رنگ کا لہنگا  زیبِ تن کی ہوئی  بریانی کا باکس ہاتھ میں لئے اپنا کھانا انجوائے کررہی ہیں۔ 

واضح رہے صبور علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز  پر وائرل ٹرینڈز کو فالو کرتی نظر آتی ہیں۔ 

آئیے صبور کی ‘بدو بدی‘ تڈاویر دیکھتے ہیں۔

فوٹو صبور علی انسٹاگرام
فوٹو صبور علی انسٹاگرام
فوٹو صبور علی انسٹاگرام
فوٹو صبور علی انسٹاگرام

فوٹو صبور علی انسٹاگرام
فوٹو صبور علی انسٹاگرام

فوٹو صبور علی انسٹاگرام
فوٹو صبور علی انسٹاگرام



تازہ ترین