فلم / ٹی وی

عاطف اسلم نے موسیقی اور بارش کے گہرے تعلق کا راز افشاں کردیا

جینٹلمین کے او ایس ٹی سے متعلق گلوکار کا ہوشربا انکشاف

Web Desk

عاطف اسلم نے موسیقی اور بارش کے گہرے تعلق کا راز افشاں کردیا

جینٹلمین کے او ایس ٹی سے متعلق گلوکار کا ہوشربا انکشاف

عاطف اسلم نے جینٹلمین کے گانے کی کامیابی پر بات کی
عاطف اسلم نے جینٹلمین کے گانے کی کامیابی پر بات کی

ڈراما سیریل ’جینٹلمین’ کے آرجینل ساؤنڈ ٹریک ’تمہاری چپ’  سے متعلق گلوکار عاطف اسلم نے اہم راز فاش کردیا۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم جہاں اپنی گلوکاری اور سحرانگیز آواز کی بدولت میوزک کی دنیا میں انفرادی پہچان رکھتے ہیں وہیں انہوں نے پہلی بار اپنی کامیابی کا راز فاش کرکے اپنے فینز کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

ان دنوں ہر جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈراما سیریل ’جینٹلمین’ کا بول بالا ہے، ڈراما شائقین جہاں اس جوڑی اور بالخصوص زرناب ’یمنیٰ زیدی’ کے کردار کو خوب سراہتے نظر آرہے ہیں وہیں اس ڈرامے کا او ایس ٹی بھی تعریفیں سمیٹنے میں کسی سے پیچھے نہیں۔

ابتدائی اقساط میں ہی لاکھوں ویوز حاصل کرنے والے ڈرامے کا او ایس ٹی بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا نظر آرہا ہے جو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عاطف اسلم نے گانا ریکارڈ کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ  لوگ اس گانے کو محبت سے جوڑتے ہیں،یہ گانا ہر اس شخص کے لیے قابل رشک ہے جس نے کسی بھی رشتے میں محبت کا تجربہ کیا ہو اور یہی وہ جذبہ ہے جوگانے کو  سنتے ہوئے میں نے بھی محسوس کیا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے ثمینمہ ہمایوں سعید اور انکی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا’۔

عاطف اسلم نے بتایا کہ اس گانے کی ریکارڈنگ میں انہیں دو سے تین گھنٹے لگے،گلوکار کے بقول میں نے ہمیشہ یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جس گانے کی ریکارڈنگ کے دوران بارش ہوتی ہے وہ گانا ہمیشہ کسی مقام پر پہنچتا ہے’۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب گلوکار کا کوئی گانا سپر ہٹ ہوا ہو اس سے قبل بھی عاطف اسلم کا ہر میوزک ٹریک میوزک کے متوالوں کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کابیاب رہا ہے۔

تازہ ترین