پاکستان

9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی کروڑ پتی بن چکے ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان میں وکلا کروڑ پتی ہورہے ہیں۔

Web Desk

9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی کروڑ پتی بن چکے ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف

لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان میں وکلا کروڑ پتی ہورہے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  9  مئی کے مقدمات کے تفتیشی کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

 اپنے ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے  کیسز کے حوالے سے ایک طرف تو یہ کہہ ہے کہ عدالتیں فیصلے نہیں کررہی دوسری طرف ایک سال کے بعد بھی پولیس ریکارڈ پیش نہیں کرپارہی ہزاروں لوگ اس میں خراب ہورہے ہیں اور اس میں بہت عورتیں بھی شامل ہیں جو عدالتوں کے باہر کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اعلیٰ حکام کو یہ سب معلوم ہے کہ نہیں لیکن لاہور، راولپنڈی،  سرگودھا، فیصل آباد، ملتان میں وکلا کروڑ پتی ہورہے ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ کس کو کس طرح اند ڈالا گیا یا نکالا گیا، ہر ایک چیز کا ریٹ مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس تفتیش میں میرے اوپر نو مہینے کے بعد بھی کیسز ختم نہیں ہوئے ایک دن ہم بری ہوتے ہیں دوسرے دن کہیں سے بھی پکڑ لیے جاتے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ان کیسز کی تحقیقات کرنے والا چھوٹا اسٹاف لکھ پتی ہوگیا ہے ،  اس سارے معاملے کو دیکھنا چاہیے کہ اس میں جس طرح خواتین کو بدنام کیا جارہا ہے ، میں ان تمام معاملات کی مذمت کرتا ہوں۔

تازہ ترین