سوشل میڈیا

مجھے لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے ہیں، چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا صارفین چاہت فتح علی کے بیان پر شدید برہم۔

Web Desk

مجھے لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے ہیں، چاہت فتح علی خان

سوشل میڈیا صارفین چاہت فتح علی کے بیان پر شدید برہم۔

مجھے آج بھی رشتے آتے ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل
مجھے آج بھی رشتے آتے ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل

سوشل میڈیا پر اپنے بے سرے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ انہیں ابھی بھی لڑکیوں کے رشتے آتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان خبروں میں بنے رہنے کا ہنر اچھے سے جانتے ہیں، یہ ملک میں کرکٹ کا بڑا مقابلہ جاری ہو تو اس پر گانا بنا دیتے ہیں جو لوگوں کو اچھا لگنا تو دور کی بات ہے بلکہ ان کے کانوں میں درد کر دیتا ہے ، یہ کبھی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں اور تو اور کئی مرتبہ انہیں ایوارڈ شوز اور شادی بیاہ میں بھی پرفارم کرتے دیکھا گیا ہے۔


چاہت فتح علی خان کا اسی طرح اب ایک نیا بیان منظرِ عام پر آ چکا ہے ، جس میں یہ موصوف کہہ رہے ہیں کہ مجھے اس عمر میں بھی چھوٹی چھوٹی عمر کی 28 لڑکیوں کے رشتے آ چکے ہیں۔ اب جیسے ہی ان کا یہ بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا ہے تب سے ہی ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

 مذکورہ بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوب دل کھول کر انہیں کھری کھری سنائیں ہیں،آئیے دیکھتے ہیں کہ انہیں عوام نے کیا کچھ کہا ہے۔

بابر نامی صارف نے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لڑکیاں بھی تمہاری جیسی ہوں گی۔

انیقہ جاوید کہتی ہیں کہ برائے مہربانی گند کو بڑھاوا دے کر  اور مشہور نہ کریں۔

عائشہ ملک کہتی ہیں کہ انکل آپ کے بیٹے کیلئے رشتہ بھیجا ہوگا، آپکو غلط فہمی ہو گئی ہے۔

زینی تارا نامی صارف کہتی ہیں کہ لگتا ہے چاچا کا دماغ کا میٹر خراب ہو گیا۔

مجھے لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے ہیں، چاہت فتح علی خان


مجھے لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے ہیں، چاہت فتح علی خان


مجھے لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے ہیں، چاہت فتح علی خان


تازہ ترین