صحت

گرم موسم میں تازگی برقرار رکھنے کے لیے یہ پھل کھائیں

گرما معدنیات اور وٹامنز کا خزانہ ہے

Web Desk

گرم موسم میں تازگی برقرار رکھنے کے لیے یہ پھل کھائیں

گرما معدنیات اور وٹامنز کا خزانہ ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

موسم گرما میں ملنے والے پھل  نہ صرف جسم میں پانی کی مقدار پوری کرنے بلکہ صحت کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس لیے ماہرین صحت موسم کی مناسبت سے پھلوں کے استعمال پر خاص زور دیتے ہیں۔

 تربوز 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس سیزن میں سب سے زیادہ کھائے جانے والا پھل تربوز ہے، جو موسم گرما کی ایک بہترین سوغات ہے، رسیلا اور غذائیت سے بھرپور یہ پھل اپنے تازگی ذائقے اور ہائیڈریٹنگ خصوصیات کے لیے نمایاں ہے۔

 غذائیت کے ماہرین نے تربوز کو تھکاوٹ دور کرنے اور ضروری ہائیڈریشن فراہم کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب قرار دیا ہے۔

 خوبانی 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

موسم گرما کا ایک اور رسیلا اور مٹھاس سے بھرپور پھل خوبانی، قبض سے نجات اور ہاضمے میں مدد کرنے کی صلاحیت سے بھرپور ہے۔

 ایہ پھل کم کیلوریز کے ساتھ بھوک کو کم کرکے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

فائبر سے بھرپور خوبانیوں کو آپ انہیں ناشتے میں کھا کر کافی وقت تک بھوک محسوس نہیں کریں گے۔

گرما 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

یہ پھل موسم گرما میں پسندیدہ سمجھا جاتا ہے، میٹھا اور رس سے بھرپور گرما معدنیات اور وٹامنز کا خزانہ ہے۔

 اس میں موجود فائبر ہاضمے میں مدد کرتا ہے، جبکہ اس کے علاج کی خصوصیات بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو فروغ دینے میں مدد دیتی ہیں، جس سے خون جمنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

 سیب 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

موسم گرما کے پھلوں میں ایک بہترین انتخاب سیب بھی ہے جو کہ کیلوریز میں کم ہوتا ہے لیکن وٹامنز کے ساتھ ساتھ آئرن اور زنک جیسے ضروری معدنیات سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

سیب خون کی کمی دور کرنے، بیماریوں کی روک تھام اور چربی میں کمی کے لیے روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کیوی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گرمیوں کا یہ تروتازہ پھل انزائمز سے بھرا ہوتا ہے جو قوت مدافعت اور جگر کے افعال کو بڑھاتا ہے، یہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔

یہ پھل کھانے کے بعد بھاری پن کو روکتا ہے اور چربی کو جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے آپ ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔

ان پھلوں کو اپنی گرمیوں کی خوراک میں شامل کرنا نہ صرف جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا بلکہ غذائیت کو بھی یقینی بناتا ہے، جو کہ گرمی کے مہینوں میں صحت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

تازہ ترین