وائرل اسٹوریز

ویڈیو: نظرِ بد کا شکار یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے جاگریں

اداکارہ کی حالت اب کیسی؟

Web Desk

ویڈیو: نظرِ بد کا شکار یمنیٰ زیدی سیڑھیوں سے جاگریں

اداکارہ کی حالت اب کیسی؟

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا سمیت مداحوں کی زبان پر  یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے نئے  ڈراما سیریل ’جنٹل مین’ کا چرچہ ہے اب چاہے اس میں ان نامور فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری ہو یا ڈرامے کے او ایس ٹی کیلئے گلوکار عاطف اسلم کی آواز، ڈراما شائقین کی جانب سے خوشی کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔

تاہم اسی دوران ایک ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں یمنیٰ زیدی کو  سیڑھیوں سے گرتا دیکھ کر مداح ششدہ رہ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے اسکرین کے پیچھے کے مناظر کی ایک جھلک جاری کی جس میں پہلے اور بعد کے مناظر میں کچھ ناقابل فراموش لمحات شامل تھے۔

 مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کا سین شوٹ کر رہی ہیں جس میں انہیں ہائی ہیلز پہن کر سیڑھیوں سے اترتے ہوئے دیکھایا گیا تاہم اسی دوران انکا پاؤں پھسلا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سیڑھیوں سے گر پڑیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خیریت دریافت کرنے کے تبصروں کا سیلاب آگیا۔

کئی صارفین نے یمنیٰ زیدی کیلئے گہری تشویش کا اظہار اور ساتھ ہی کئی مداح اداکارہ کی خیریت دریافت کرتے نظر آئے۔

  بعدازاں اداکارہ نے  اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے صدقہ ادا کرنے کی طاقت واضح کردی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یمنیٰ زیدی نے  ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئےلکھا کہ،’ حالیہ ویڈیو، جو بہت خوفناک لگ رہی ہے، شرمناک ضرور تھی لیکن تکلیف دہ نہیں تھی،میرے ناخن کے نزدیک معمولی چوٹ آئی ہے اسے علاوہ سب ٹھیک ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ،’ صدقہ دینے کی بدولت خدا کا شکر ہے کہ اس خطرناک حادثے کے باوجود میں محفوظ ہوں اور اس سین کو مکمل کرنے میں کامیاب رہی ’۔

واضح رہے کہ ڈراما جینٹل مین میں یمنیٰ اورہمایوں کو ایک ساتھ دیکھنے   کیلئے ڈراما شائقین میں جوش و خروش پایا جارہاہے۔

تازہ ترین