فلم / ٹی وی

تمہاری چپ، ڈراما ’جینٹل مین’ میں عاطف اسلم کی آواز کا جادو چل گیا

ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

Web Desk

تمہاری چپ، ڈراما ’جینٹل مین’ میں عاطف اسلم کی آواز کا جادو چل گیا

ویڈیو نے تہلکہ مچادیا

عاطف اسلم نے جینٹل مین کے ار ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگادیا
عاطف اسلم نے جینٹل مین کے ار ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگادیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کے او ایس ٹی ’تمہاری چپ’ میں اپنی آواز کا جادو جگاکر میوزک کے متوالوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

عاطف اسلم اپنی لازوال گلوکاری کے سبب لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں جبکہ  اللہ ہو، تاجدار حرم جیسے کلام میں بھی عاطف اسلم کی آواز کانوں میں رس گھولنے والی معلوم ہوتی ہے۔

حال ہی میں عاطف اسلم کا نیا گانا ’تمہاری چپ’ ریلیز  ہوا جس نے سوشل میڈیا سمیت اپنے لاکھوں فنز کی جانب سے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

5 منٹ 50 سیکنڈ پر مشتمل یمنیٰ زیدی اور  ہمایوں سعید کے نئے  ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کے او ایس ٹی ’تمہاری چپ’ پر ریلیز کے محض چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں جبکہ اس گانے کی ویڈیو میں دونوں فنکاروں کے رومانوی مناظر کو بھی صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامے کے حوالے سے بات کی جائے تو حسِام حسین کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ 'جینٹل مین' کی اسکرپٹ خلیل الرحمان قمر صاحب نے لکھی ہے جب کہ ڈرامے کو پروڈیوس ’سمینا ہمایوں سعید’ اور ’ثنا شاہنواز’ نے کیا ہے۔

جبکہ ڈرامے کے مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کی آن اسکرین کیسٹری کو بھی  صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین